پی ایم کے کارکن قتل کیس میں پورے تمل ناڈو میں این آئی اے کے چھاپے

قومی تفتیشی ایجنسی نےچھاپے کے دوران لیپ ٹاپ، موبائل فون اور کئی مجرمانہ دستاویزات قبضے میں لے لئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے 2019 میں پٹالی مکل کاچی (پی ایم کے) کے کارکن وی راملنگم کے سنسنی خیز قتل کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر اتوار کو تمل ناڈو میں متعدد مقامات پر بیک وقت تلاشی لی۔

پولیس کے حوالے سے ابتدائی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ  صبح شروع ہونے والی تلاشی فی الحال نو اضلاع میں جاری ہے جن میں ترونیل ویلی، تروچیراپلی، تنجاور، کمبھکونم، ولوپورم، مائیلادوتھرائی، کڈالور اور کوئمبٹور شامل ہیں۔


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چھاپے کے دوران لیپ ٹاپ، موبائل فون اور کئی مجرمانہ دستاویزات قبضے میں لے لئے گئے۔این آئی اے کے اہلکار سخت پولیس سیکورٹی کے درمیان ترونیل ویلی میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے ریاستی صدر نیلائی مبارک کی رہائش گاہ کی تلاشی لے رہے تھے۔

کوئمبٹور کی ایک رپورٹ کے مطابق اکادم علاقے کے قریب کوٹایمو میں ایم وائی عباس کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے گئے۔ وہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے سابق رکن ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔