دہلی: جامعہ میں این ایچ آر سی کی ٹیم نے طلبہ سے پوچھ گچھ کی

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سطح کے ایک افسر کی قیادت میں کمیشن کی ٹیم یونیورسٹی آئی اور انہوں نے تقریباً 35 طلبہ سے پوچھ گچھ کی اور ان کے بیان تحریری اور زبانی شکل میں درج کیے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پچھلے دنوں طلبہ پر ہوئی بربریت کے پیش نظر قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) کی ٹیم نے منگل کے روز دوسری بار یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وہاں حکام اور طلبہ کے ساتھ بات چیت کی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سطح کے ایک افسر کی قیادت میں کمیشن کی ٹیم یونیورسٹی آئی اور انہوں نے تقریباً 35 طلبہ سے پوچھ گچھ کی اور ان کے بیان تحریری اور زبانی شکل میں درج کیے۔ کمیشن کے اراکین نے یونیورسٹی کے ٹیچروں اور افسروں سے بھی پوچھ تاچھ کی اور 15دسمبر کو ہوئی پولیس کارروائی کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ کمیشن کی ٹیم کے سامنے طلبہ نے 15دسمبر کی رات کے واقعہ کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔


طلبہ نے کمیشن کے سامنے کہا کہ پولیس نے لائبریری میں پڑھنے والے طلبہ کو بے رحمی سے پیٹا۔ اس سے پہلے 20دسمبر کو سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ منزل سینی کی قیادت میں انسانی حقوق کمیشن کی سات رکنی ٹیم نے یونیورسٹی کا دورہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج میں مظاہرے کے بعد جامعہ کیمپس میں گھس کر پولیس نے لائبریری میں توڑ پھوڑ کی تھی اور طلبہ کے ساتھ مارپیٹ کی تھی۔ پویس کی اس بربریت اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پچھلے ایک مہینےسے زیادہ وقت سے یونیورسٹی کیمپس کے باہر مسلسل تحریک جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */