انسانی حقوق کمیشن نے دہلی حکومت کو نوٹس جاری کیا

انسانی حقوق کمیشن نے کہا کہ یہ ریاست کا فرض ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ شیلٹر ہوم میں کسی کو بھی کھانے کے بغیر نہ چھوڑا جائے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے نظام الدین علاقے میں دہلی حکومت کی طرف سے چلائے جانے والے شیلٹر ہوم کو کھانے کی سپلائی بند کرنے کی اطلاع پر پیر کو نوٹس جاری کیا۔

حکومت کی جانب سے کھانے کی سپلائی بند کرنے کی وجہ سے یہاں کے رہائشی مبینہ طور پر بھوک سے مر رہے ہیں۔ دہلی حکومت کے شیلٹر ہوم کے لوگوں کی حالت زار پر ایک میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے این ایچ آر سی نے دہلی کے پرنسپل سکریٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتہ کے اندر اس معاملے میں تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔


کمیشن نے محسوس کیا کہ میڈیا رپورٹ، اگر سچ ہے، تو بے بس لوگوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سنگین معاملہ اٹھاتی ہے اور  یہ تشویشناک ہے۔

کمیشن نے کہا کہ یہ ریاست کا فرض ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ شیلٹر ہوم میں کسی کو بھی کھانے کے بغیر نہ چھوڑا جائے۔ کمیشن نے اپنے ڈائریکٹر جنرل (تحقیقات) سے بھی کہا ہے کہ وہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی سربراہی میں ایک ٹیم مقرر کرے جو اس معاملے میں موقع پر حقائق تلاش کرنے والی انکوائری کرے اور رپورٹ پیش کرے۔


28 اپریل کو میڈیا رپورٹس کے مطابق شیلٹر ہوم میں تقریباً 500 لوگ رہ رہے ہیں۔ کچھ لوگ اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ رہتے ہیں اور ان کے لیے ایک وقت کے کھانے کا انتظام نہیں کر سکتے۔ بیماروں اور بوڑھوں سمیت غریب لوگوں کی ابتر حالت کو دیکھ کر شیلٹر ہومز کے نگراں اپنی جیب سے ان کا پیٹ بھرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔دہلی حکومت نے اس معاملے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔