این ایچ آر سی نے فضائی آلودگی پر چار ریاستوں کو جاری کیا نوٹس

این ایچ آرسی کہا کہ قومی دارالحکومت دہلی کے علاقے میں فضائی آلودگی کو روکنے کے لیے اب تک کیے گئے اقدامات ناکافی ہیں۔

این ایچ آر سی، تصویر آئی اے این ایس
این ایچ آر سی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں خطرناک حد تک پہنچنے والی فضائی آلودگی کے معاملے پر تفصیلی مشاورت کے لیے پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور دہلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کے چیف سکریٹریز کو 10 نومبر کو ذاتی طور پر یا ورچوئل ذرائع سے شرکت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جمعہ کو این ایچ آر سی کی طرف سے جاری ایک بیان میں یہ معلومات دی گئی۔ بیان کے مطابق، این ایچ آرسی نے کہا کہ قومی دارالحکومت دہلی کے علاقے میں فضائی آلودگی کو روکنے کے لیے اب تک کیے گئے اقدامات ناکافی ہیں۔ این ایچ آرسی نے کہا، "ان ریاستوں کے چیف سکریٹریوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس بحث میں حصہ لینے سے قبل یا ایک ہفتہ کے اندر یقینی طور سے یہ بتائیں گے کہ آلودگی کو روکنے کے لیے متعلقہ علاقوں میں پرالی جلانے سے روکنے کے لیے کیا کیا اقدامات کئے ہیں۔


این ایچ آر سی نے 22 جون کو جاری کردہ نوٹس کے جواب میں، مرکزی وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی سے موصولہ رپورٹ اور ریکارڈ پر دستیاب حقائق پر غور کرنے کے بعد میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے چار ریاستوں کو نوٹس جاری کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔