اتر پردیش: چلچلاتی گرمی سے پریشان لوگوں کے لیے راحت کی خبر، 57 اضلاع میں ہوگی بارش!

اتر پردیش میں پچھلے کچھ دنوں سے شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ عالم یہ ہے کہ ریاست کے کئی اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے۔ جھانسی اور متھرا میں درجہ حرارت 46 ڈگری کے قریب پہنچ گیا ہے۔

بارش، علامتی تصویر آئی اے این ایس
بارش، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کے کئی اضلاع میں گزشتہ کئی دنوں سے شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ شدید گرمی میں لوگ آسمان سے بارش کی بوندوں کے انتظار میں ہیں۔ ادھر محکمہ موسمیات نے چلچلاتی گرمی سے پریشان عوام کو راحت کی خبر دی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق یوپی میں منگل سے اگلے تین دن تک بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق مغربی اتر پردیش میں ایک یا دو مقامات پر گرج چمک کے ساتھ 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ دوسری طرف پوروانچل میں کئی مقامات پر بارش کے امکانات ہیں۔ تاہم یہ کہا گیا ہے کہ ان علاقوں میں ہوا کی رفتار تھوڑی سست ہوگی۔ چند مقامات پر ہلکی بارش اور بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔


یوپی کے کن اضلاع میں ہوگی بارش؟

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق فیروز آباد، ہاتھرس، آگرہ، علی گڑھ اور متھرا میں تیز بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ان علاقوں کے لیے اورنج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ جبکہ گورکھپور، ہاپوڑ، ہردوئی، ہاتھرس، جالون، قنوج، کانپور دیہات، کانپور نگر، کاس گنج، کشی نگر، لکھیم پور کھیری، لکھنؤ، مہاراج گنج، مہوبہ، مین پوری، متھرا، مئو، میرٹھ، مراد آباد، مظفر نگر، پیلی بھیت رام پور، امروہہ، اوریا، اعظم گڑھ، بدایوں، باغپت، بہرائچ، بلیا، بلرام پور، بارہ بنکی، بریلی، بستی، بلند شہر، بجنور، دیوریا، ایٹہ، اٹاوہ، فرخ آباد، گوتم بدھ نگر، غازی آباد، گونڈہ، سدھارتھ پور، شاہ پور، شاہ پور، گونڈہ ، سنت کبیر نگر، سنبھل، سہارنپور، شاملی اور اناؤ کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

اتر پردیش میں پچھلے کچھ دنوں سے شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ عالم یہ ہے کہ ریاست کے کئی اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے۔ جھانسی اور متھرا میں درجہ حرارت 46 ڈگری کے قریب پہنچ گیا ہے۔ ریاست کے کئی حصوں میں گرمی کی لہر بھی جاری ہے۔ ایسے میں اگر اب بارش ہوتی ہے تو لوگوں کو شدید گرمی اور لو کی لہر سے راحت ملے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔