جب ہنومان جی رونے لگے خون کے آنسو!، لوگوں نے اڑا دیں لاک ڈاؤن کی دھجیاں

کورونا وبا کے سبب لاک ڈاؤن جاری ہے وہیں سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہے، ایسا ہی ایک معاملہ لکھیم پور سے سامنے آیا ہے جہاں ہنومان جی کے بارے میں ایسی افواہ پھیلی کہ لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑ گئیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ملک بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، کورونا بحران کو لے کر ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے، لاک ڈاؤن کے دوران افواہوں کا بازار بھی گرم ہے، اس درمیان ایک ایسا ہی معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ہنومان کی مورتی کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایسی افواہ پھیل گئی کہ عقیدت مندوں نے لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑا دیں، یہ معاملہ اترپردیش کے لکھیم پور کھیری ضلع کا ہے، جہاں شہر کے درمیان ایک ہنومان جی کے مندر کے پاس اچانک اس وقت بھیڑ جمع ہو گئی جب مندر میں واقع ہنومان جی کی مورتی کی آنکھ سے خون نکلنے کی افواہ اڑ گئی، خبروں کے مطابق افواہ یہ اڑی کہ ہنومان جی خون کے آنسو رو رہے ہیں، جسے دیکھنے کے لئے عقیدت مندوں کا ہجوم ہنومان جی کو دیکھنے کے لئے امڈ پڑا۔ اس دوران سوشل ڈسٹینسگ کی دھجیاں بھی اڑ گئیں۔

اس واقعہ کی اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لوگوں کو سمجھا بجھا کر واپس گھر بھیجا، کوتوالی لکھیم پور کے انسپکٹر آر شکلا کے مطابق ہنومان جی کی مورتی کی آنکھ سے خون نکلنے کی خبر صرف ایک افواہ تھی، جب مندر کی دھلائی ہوئی ہوگی تو اس میں کہیں سندور رہ گیا ہوگا جو مورتی کی آنکھ کے پاس سے نکلنا شروع ہو گیا تھا، لوگوں کے درمیان اس بارے میں افواہ اڑ گئی کہ ہنومان جی خون کے آنسو رو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خبر سن کر سینکڑوں لوگ ہنومان کی مورتی کو دیکھنے پہنچ گئے، جنہیں واپس گھر بھیج دیا گیا ہے۔


وہیں موقع پر پہنچے ایک نوجوان کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ اطلاع ملی کہ بھگوان ہنومان جی خون کے آنسو رو رہے ہیں، تو ہم لوگ انہیں دیکھنے کے لئے چلے آئے، یہ سب فطرت یا کسی نے کچھ کیا ہوگا اسی کی بنیاد پر یہ سب ہو رہا ہے، کیونکہ مندر کئی دنوں سے نہیں کھلا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */