نو منتخب صدر دروپدی مرمو پیر کو حلف لیں گی

نو منتخب صدر دروپدی مرمو پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سینٹرل ہال میں اپنے عہدے اور رازداری کا حلف لیں گی

دروپدی مرمو بھارت کی نئی اور پہلی قبائلی صدر بن گئیں
دروپدی مرمو بھارت کی نئی اور پہلی قبائلی صدر بن گئیں
user

یو این آئی

نئی دہلی: نو منتخب صدر دروپدی مرمو پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سینٹرل ہال میں اپنے عہدے اور رازداری کا حلف لیں گی۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اور الیکشن کمشنر انوپ چندر پانڈے نے جمعہ کو ملک کے اگلے صدر کے طور پر محترمہ مرمو کے انتخابی سرٹیفکیٹ پر مشترکہ طور پر دستخط کیے۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسر پی سی مودی سے انتخابی نتائج کے اعلان کی کاپی حاصل کی۔ مسٹرمودی راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل بھی ہیں۔

مودی نے جمعرات کی شام پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد انتخاب میں محترمہ مرمو کی جیت کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سرٹیفکیٹ کی ایک دستخط شدہ کاپی سینئر ڈپٹی الیکشن کمشنر دھرمیندر شرما اور سینئر پرنسپل سکریٹری نریندر بٹولیا نے ہوم سکریٹری کو سونپی۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ نئے صدر کی تقریب حلف برداری کے دوران پڑھا جائے گا۔ تمام ممبران پارلیمنٹ کی شرکت کو دیکھتے ہوئے راجیہ سبھا کے چیئرمین وینکیا نائیڈو نے فیصلہ کیا ہے کہ راجیہ سبھا کا اجلاس اس دن 11 بجے کے بجائے دوپہر 2 بجے سے ہوگا۔


پرسنل منسٹری نے حلف برداری کی تقریب کے خوش اسلوبی سے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے علاقے میں کچھ سرکاری عمارتوں کو دوپہر 2 بجے تک بند کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ تقریب کے پیش نظر پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی تعمیر بھی روک دی جائے گی۔ دریں اثنا، اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک محترمہ مرمو کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے دہلی پہنچیں گے۔ محترمہ مرمو ہندوستان کے صدر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی قبائلی خاتون ہوں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔