سلمان خان کا نیا ویڈیو لوگوں میں ہوا مقبول، سبھی مسکرانے پر مجبور

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنی فلم ’میں نے پیار کیا‘ کے ایک سین کی دوبارہ منظر کشی کرتے ہوئے ایک ویڈیو ٹوئٹ کیا ہے جو کورونا انفیکشن کے اس دور میں انتہائی معنی خیز ہے۔ یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سلمان خان لاک ڈاؤن کے درمیان اپنے گھر والوں سے دور پنویل میں اپنے ایک فارم ہاؤس میں دن اور رات گزار رہے ہیں۔ وہاں کی کچھ تصویریں اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے سلمان خان پوسٹ بھی کرتے رہتے ہیں۔ انھوں نے ایک تازہ ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا ہے جو لوگوں میں کافی مقبول ہو رہا ہے۔ ویڈیو دراصل ان کی سپرہٹ فلم 'میں نے پیار کیا' کا ہے جس کا ایک سین سلمان خان نے 'ری کرئیٹ' کیا ہے، یعنی اس سین کی دوبارہ منظر کشی کی گئی ہے۔


جو ویڈیو سلمان خان نے ٹوئٹ کیا ہے اس میں پہلے تو فلم کا پرانا سین پیش کیا جاتا ہے جس میں اداکارہ بھاگیہ شری کا ایک خط پریم (سلمان خان) پڑھتا ہے اور سامنے آئینہ پر بوسے کا ایک نشان ہوتا ہے، بھاگیہ شری نے خط میں لکھا ہوتا ہے کہ "پریم، تمھارے سوالوں کا جواب شاید میں نہیں ہوں۔ پیار کی اس نشانی (بوسہ کا نشان) کو اپنے ہاتھوں سے مٹا دینا۔ میں اتنی ہمت نہیں جٹا پائی۔" اس کے بعد سلمان خان اس کی آج کے دور کے مطابق منظر کشی کرتے ہیں۔ ڈائیلاگ وہی پرانا ہوتا ہے، لیکن پرانے سین میں بوسہ کے نشان کو سلمان خان چومتے ہیں، اور نئے سین میں سلمان خان آئینہ میں نظر آ رہے بوسہ کے نشان پر سینیٹائزر لگا کر تولیہ سے پوچھ دیتے ہیں۔"

اس ویڈیو کے ذریعہ سلمان خان نے یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ اگر فلم 'میں نے پیار کیا' کورونا انفیکشن کے دور میں بنی ہوتی تو مذکورہ سین کس طرح فلمایا جاتا۔ ویڈیو کے ذریعہ سلمان خان نے لوگوں سے سوشل ڈسٹنسنگ اور اپنی صحت کی حفاظت کی تلقین بھی کر دی۔ ویڈیو کے ساتھ ہی انھوں نے ایسٹر کی مبارکباد بھی پیش کی اور ساتھ ہی لکھا "دھیان رکھیے، مضبوط رہیے"۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔