پی ایم مودی کے یوم پیدائش پر ’کورونا ٹیکہ کاری‘ کا نیا ریکارڈ قائم، ایک دن میں 2 کروڑ ٹیکے لگے

مرکزی وزیر صحت نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ’’آج وزیر اعظم مودی جی کی سالگرہ کے موقع پر ہندوستان نے نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ایک دن میں 2 کروڑ ٹیکے لگانے کی تاریخ رقم کی ہے۔‘‘

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر ملک میں کووڈ کی ٹیکہ کاری مہم میں ایک نیا ریکارڈ بنایا گيا ہے اور ایک دن میں دو کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ہندوستان کے وزیر صحت و خاندانی بہبود منسکھ مانڈویہ نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ اس تعلق سے جانکاری دی۔

اپنے ٹوئٹ میں منسکھ مانڈویہ نے لکھا ہے کہ ’’ویکسین سروس کو بامعنی بناتے ہوئے، طبی عملہ اور ہم وطن باشندوں کی جانب سے وزیر اعظم کو تحفہ۔ آج وزیر اعظم مودی جی کی سالگرہ کے موقع پر ہندوستان نے نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ایک دن میں 2 کروڑ ٹیکے لگانے کی تاریخ رقم کی ہے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت کے ویکسین پورٹل پر شام تقریباً 5.30 بجے تک دی جانے والی ویکسین کی تعداد دو کروڑ تین لاکھ سے زائد بتائی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔