دہلی جے پور ہائی وے پر سفر کرنا ہوا مہنگا، آدھی رات سے ٹول میں اضافہ

نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے دہلی جے پور ہائی وے پر ٹول کی شرح بڑھا دی ہے۔ رات 12 بجے سے دولت پورہ، منوہر پور اور شاہجہاں پور ٹول پلازوں پر نئے نرخ لاگو ہوگئی ۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

دہلی-جے پور ہائی وے کا گزٹ نوٹیفکیشن ہو چکا ہے اور ایسی صورتحال میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے ٹول کی شرحوں پر نظر ثانی کی ہے۔ نئے ٹول شرح رات 12 بجے سے لاگو ہوگئی ہیں۔ اس کا براہ راست اثر ڈرائیور کی جیب پر پڑے گا۔ اس ہائی وے پر واقع تینوں ٹول پلازوں پر ڈرائیوروں کو زیادہ ٹول ادا کرنا پڑے گا۔

رات 12 بجے سے دولت پورہ، منوہر پور اور شاہجہاں پور کے تینوں ٹول پلازوں پر نئے نرخ لاگو ہوگئی ۔ منوہر پور ٹول پلازہ پر ٹول 80 روپے کے بجائے 90 روپے اور شاہجہاں پور ٹول پلازہ پر 170 روپے کے بجائے 190 روپے ادا کرنے ہوں گے۔


کاروں، جیپوں اور ہلکی گاڑیوں کو شاہجہاں پور ٹول پلازہ پر 190 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ اگر وہ 24 گھنٹے کے اندر واپس آتے ہیں تو انہیں 285 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ اگر ڈرائیور ماہانہ پاس بنانا چاہتا ہے تو اسے 50 ٹرپس کے لیے 6375 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ اسی طرح ہلکی کمرشل گاڑیوں اور لائٹ گڈز کیریئرز یا منی بسوں کو 310 روپے، 24 گھنٹے کے لیے 465 روپے اور ماہانہ پاس کے لیے 10,295 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ بسوں اور ٹرکوں کو 645 روپے، 24 گھنٹے کے اندر واپسی کے لیے 970 روپے اور ماہانہ پاس کے لیے 21575 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

تھری وہیلر کمرشل گاڑیوں کو 705 روپے، 24 گھنٹے کے لیے 1,060 روپے اور ماہانہ پاس کے لیے 23,535 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ بھاری مشینری اور چار سے چھ پہیہ والے گاڑیوں کو 1015 روپے، 24 گھنٹے کے اندر واپس آنے پر 1525 روپے اور ماہانہ پاس کے لیے 33,835 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ بڑی گاڑیوں کی بات کریں تو انہیں 1,235 روپے، 24 گھنٹے کے لیے 1,855 روپے اور ماہانہ پاس کے لیے 4,190 روپے ادا کرنے ہوں گے۔


کاروں، جیپوں اور ہلکی گاڑیوں کو منوہر پور ٹول پلازہ پر 90 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ اگر آپ 24 گھنٹے کے اندر واپس آتے ہیں تو آپ کو 130 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ اگر ڈرائیور ماہانہ پاس بنانا چاہتا ہے تو اسے 50 ٹرپس کے لیے 2935 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ اسی طرح ہلکی کمرشل گاڑیوں اور لائٹ گڈز کیریئرز یا منی بسوں کو 140 روپے، 24 گھنٹے کے لیے 215 روپے اور ماہانہ پاس کے لیے 4740 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ بسوں اور ٹرکوں کو 300 روپے، 24 گھنٹے کے اندر واپس آنے کے لیے 445 روپے اور ماہانہ پاس کے لیے 9930 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

تھری وہیلر کمرشل گاڑیوں کے لیے 325 روپے، 24 گھنٹے کے لیے 485 روپے اور ماہانہ پاس کے لیے 10,830 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ بھاری مشینری اور چار سے چھ پہیہ گاڑیوں کے لیے 465 روپے، 24 گھنٹے میں واپس آنے پر 700 روپے اور ماہانہ پاس کے لیے 15570 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ بڑی گاڑیوں کی بات کریں تو انہیں 570 روپے، 24 گھنٹے کے لیے 855 روپے اور ماہانہ پاس کے لیے 18،955 روپے ادا کرنے ہوں گے۔اسی طرح دولت پورہ ٹول پلازہ کی شرحوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔