ارنب گوسوامی پر ایک نئی مصیبت، تلوجہ جیل منتقل

تفشیش کی جا رہی ہے کہ آیا ارنب گوسوامی کو عدالتی تحویل میں موبا ئل فون کس طرح دستیاب ہوا۔

تصویر یواین آئی
تصویر یواین آئی
user

یو این آئی

عدالتی تحویل میں موبا ئل فون استعمال کرنے پر رپبلک ٹی وی کے ایڈ یٹر ارنب گوسوامی پر ایک اور معاملہ درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے ارنب گوسوامی پر ایک شخص کو خودکشی کرنے پر مجبور کرنے کے معاملہ پر کارروائی ہو رہی ہے اور وہ عدالتی تحویل میں ہیں۔

انہیں کل ممبئ شھر میں واقع تلوجہ جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے اور اس بات کی تفشیش کی جا رہی ہے کہ آیا انہیں عدالتی تحویل میں موبا ئل فون کس طرح دستیاب ہوا- تفشیشی افسر جمیل شیخ نے بتایا کہ مقامی عدالت کی جانب سے عدالتی تحویل میں دیے جانے کے بعد ارنب کو جیل کے قید یوں کے لئے بنائے گیے عارضی قر نطنیہ مرکز میں رکھا گیا تھا لیکن پولیس کو یہ اطلاع موصل ہوئ کہ ارنب اس دوران اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر سرگرم ہیں-


جمیل شیخ نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے فوری بعد اسے تلوجہ جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے اور عدالتی تحویل میں موبا ئل فون کی دستیابی کی تفشیش کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔واضح رہے سیاسی اور صحافتی حلقوں میں ارنب کی گرفتاری کو لے کر رائے منقسم ہے لیکن اکثریت کی رائے ہے کہ کوئی بھی شخص قانون سے اوپر نہیں ہو سکتا ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔