توہین رسالت معاملہ: رکن اسمبلی ٹی راجہ کی مشکلات میں اضافہ، نئے کیسز درج

معطل بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ پر مذہب کی بنیاد پر لوگوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے کا معاملہ درج کیا گیا ہے، ان کے خلاف تلنگانہ کے کچھ دیگر اضلاع میں بھی معاملے درج کیے گئے ہیں۔

ٹی راجہ سنگھ، تصویر آئی اے این ایس
ٹی راجہ سنگھ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

تلنگانہ پولیس نے بدھ کے روز معطل بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کے خلاف پیغمبر محمد پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے لیے تین مزید مجرمانہ معاملے درج کیے۔ جاری احتجاجی مظاہروں کے درمیان حیدر آباد کے نامپلی اور ملکپیٹ پولیس تھانوں میں یہ نئےمعاملے درج کیے گئے ہیں۔

رکن اسمبلی پر مذہب کی بنیاد پر لوگوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ تعزیرات ہند کی دفعات 153اے، 188، 295اے، 298، 505(1)(بی)(سی)، 505(2) اور 506 کے تحت معاملے درج کیے گئے ہیں۔ راجہ سنگھ کے خلاف تلنگانہ کے کچھ دیگر اضلاع میں بھی معاملوں کا اندراج ہوا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ حیدر آباد کے مختلف حصوں اور تلنگانہ کے دیگر کئی مقامات پر مسلم شکایت درج کرانے کے لیے ریلیوں کی شکل میں پولیس تھانے پہنچ رہے ہیں۔ راجہ سنگھ کے خلاف منگل کو چھ تھانوں میں معاملہ درج کیا گیا تھا۔ زبردست مظاہرہ کے بعد انھیں 23 اگست کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ پھر 23 اگست کو ہی ایک عدالت نے انھیں ضمانت دے دی تھی اور فوری رِہائی کا حکم صادر کیا تھا۔ اس حکم کے بعد انھیں چھوڑ دیا گیا، جس پر لوگوں میں کافی ناراضگی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔