نیٹ-پی جی امتحان ملتوی، بہتر انتظامات اور امتحان مراکز کی تعداد بڑھانے کی تیاری، نئی تاریخ کا اعلان جلد

این بی ای ایم ایس نے سرکاری نوٹس میں 15 جون کو ہونے والے امتحان کو ملتوی کرنے کی اطلاع دی ہے۔ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد لیا گیا ہے جس میں نیٹ پی جی امتحان ایک ہی نشست کرانے کو کہا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر ’انسٹا گرام‘</p></div>

علامتی تصویر ’انسٹا گرام‘

user

قومی آواز بیورو

 نیشنل بورڈ آف ایگزامینشن اِن میڈیکل سائنس (این بی ای ایم ایس) کی طرف سے نیٹ- پی جی 2025 (NEET-PG) امتحان کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ یہ امتحان 15 جون کو ہونے والا تھا۔ این بی ای کی طرف سے جاری سرکاری نوٹس میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔ امیدوار ویب سائٹ natboard.edu.in پر جا کر اس سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

این بی ای ایم ایس کے ذریعہ جاری کی گئی نوٹس کے مطابق امتحان اب ایک ہی نشست میں منعقد ہوگی۔ ایک پالی میں امتحان کرانے کے لیے امتحان مراکز کے انتظام کو لے کر نیٹ-2025 کو ملتوی کیا گیا۔ جلد ہی امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔


یہ فیصلہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد لیا گیا ہے جس میں این بی ای ایم ایس کو پوری شفافیت اور محفوظ امتحان مراکز کو یقینی کرتے ہوئے ایک ہی نشست میں امتحان کے انعقاد کی ہدایت دی گئی تھی۔ حکم کے تحت این بی ای ایم ایس امتحان مراکز کو بڑھانے اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اسکرین شاٹ</p></div>

اسکرین شاٹ

نیٹ پی جی ہندوستان میں میڈیکل گریجویٹس کے لیے ایک امتحان ہے جس کے ذریعہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کورسز میں داخلہ ہوتا ہے۔ این بی ای ایم ایس کے ذریعہ کرائے جانے والے نیٹ پی جی ملک بھر میں ایم ڈی، ایم ایس اور پی جی ڈپلومہ کورسز کے لیے اینٹرسٹ ٹیسٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔


نیٹ پی جی انفارمیشن بروشر میں دی گئی اطلاع کے مطابق 2 جون 2025 کو ایگزام سٹی سلپ جاری ہونے والی تھی۔ وہیں نیٹ پی جی امتحان 15 جون 2025 کو ہونے والا تھا۔ اس امتحان میں امیدواروں سے 200 کثیر متبادل سوال پوچھے جائیں گے۔ امتحان کے لیے امیدواروں کو 3 گھنٹے 30 منٹ کا وقت دیا جائے گا۔ صحیح جواب کے لیے امیدواروں کو 4 نمبر دیئے جائیں گے جبکہ غلط جواب کے لیے 1 نمبر کاٹ لیا جائے گا۔ نیٹ پی جی 2025 کے لیے درخواست 17 اپریل 2025 سے 7 مئی 2025 تک قبول کیے گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔