نیپال: طیارہ حادثے کی جگہ پہنچی امدادی ٹیم، لاشوں کی شناخت میں ہو رہی دشواری

نیپالی فوج کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے طیارہ حادثے کی جگہ کا پتہ لگا لیا ہے۔ نیپالی فوج نے اس جگہ کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں جہاں طیارہ گرا تھا۔ یہ طیارہ مستونگ میں گر کر تباہ ہو گیا۔

نیپال طیارہ حادثہ
نیپال طیارہ حادثہ
user

قومی آوازبیورو

نیپال کی فوج نے وہ جگہ ڈھونڈ لی ہے جہاں تارا ایئر کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ اتوار کی صبح اس طیارے نے نیپال کے پوکھرا سے جوم سوم کے لیے اڑان بھری تھی۔ اس کے بعد خراب موسم کے درمیان طیارہ لاپتہ ہو گیا۔ طیارے میں 4 ہندوستانی اور 3 جاپانی شہری بھی سوار تھے۔ باقی مسافر نیپالی شہری تھے۔ طیارے میں عملے سمیت کل 22 افراد سوار تھے۔

نیپال کی فوج کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے طیارہ حادثے کی جگہ کا فزیکل طور پر پتہ لگا لیا ہے۔ نیپالی فوج نے اس جگہ کی تصویر بھی شیئر کی ہے جہاں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ طیارہ نیپال کے شہر مسٹانگ میں تھاسانگ-2 کے سانوس ویئر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ہفتہ کی رات آئی۔ اب حادثے کی جگہ کی تصویریں شیئر کر دی گئی ہیں۔


ایک اہلکار نے بتایا کہ نیپال پولیس کے انسپکٹر راج کمار تمانگ کی قیادت میں ایک ٹیم ہوائی جہاز کے حادثے کے مقام پر پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ مسافروں کی لاشوں کی شناخت مشکل ہے۔ پولیس لاشیں اکٹھا کر رہی ہے۔ چیف ڈسٹرکٹ آفیسر نیترا پرساد شرما کے مطابق، طیارے کو آخری بار مسٹانگ ضلع میں جوم سوم کے اوپر آسمان پر دیکھا گیا تھا اور پھر اس کا رخ ماؤنٹ دھولاگیری کی طرف موڑ گیا تھا، جس کے بعد اس سے کوئی رابطہ نہیں ہو پایا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔