نیپال: 40 مسافروں سے بھری ہندوستانی بس کے دریا میں گرنے سے اندوہناک حادثہ، 14 ہلاک افراد ہلاک

نیپال کے تنہو ضلع میں ہندوستانی بس دریا میں گرنے سے 14 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔ بس پوکھرا سے کھٹمنڈو جا رہی تھی۔ انتظامیہ نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

کھٹمنڈو: نیپال کے تنہو ضلع کے ابوکھیرنی علاقے میں ایک ہندوستانی بس مارسیانگدی دریا میں گرنے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 16 دیگر شدید زخمی ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس پوکھرا کے مجھاری ریزورٹ میں ٹھہرے ہندوستانی مسافروں کو لے کر کھٹمنڈو جا رہی تھی۔

دریا میں بس گرنے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور بچاؤ ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیں۔ ضلع پولیس دفتر تنہو کے ڈی ایس پی، دیپک کمار رائے نے اس واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ حادثے کے بعد 14 لاشیں نکالی گئی ہیں اور 16 زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ مقامی رہائشیوں نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور متاثرہ افراد کے لیے مدد فراہم کی۔


ابتدائی رپورٹس کے مطابق، حادثے کے اسباب کی تحقیقات جاری ہیں۔ انتظامیہ نے واقعے کی سنجیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے امدادی کاموں کو ترجیح دی ہے اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

نیپال کے وزیر داخلہ نے اس حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ہر ممکن مدد فراہم کرے گی اور اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو ان کی ضروریات کے مطابق امداد فراہم کی جائے گی اور ان کے غم میں شریک ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔