نہ ہی میں نے کسی کی عصمت لوٹی اور نہ ہی کوئی رقم لی: شیو کمار

سمن جاری ہونے کے بعد ڈی. کے. شیو کمار نے اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ نہ تو انہوں نےعصمت دری کی ہے اور نہ ہی کسی سے کسی طرح کی کوئی رقم لی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

انفورسمنٹ ڈاریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کرناٹک کانگریس کے سینئر رہنما اور کرناٹک کے سابق وزیر ڈی کے شیو کمار کو آج دہلی کے دفتر میں پوچھ تاچھ کے لئے سمن جاری کیا ہے۔ کانگریس-جے ڈی ایس حکومت میں وزیر رہے شیو کمار نے اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا ہے اس لیے سب پر امن رہیں۔

واضح رہے کہ کرناٹک ہائی کورٹ نے کل منی لانڈرنگ کے ایک معاملہ میں ای ڈی کی جانب سے جاری سمن کو چیلنج کرنے والی پٹیشن کو خارج کر دیا تھا جس کے بعد ای ڈی نے دوبارہ سمن جاری کر کے ان کو طلب کیا ہے۔ سمن پر شیو کمار نے ٹویٹ کر کے کہا کہ ای ڈی کے اچانک سمن بھیجنے سے ان کی مرضی واضح ہو جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای ڈی کا یہ قدم سیاست پر مبنی ہے۔ سابق وزیر نے کہا کہ پارٹی کے حکم پر گجرات کے کانگریس ارکان اسمبلی کے لئے انتظام کرنے کی وجہ سے محکمہ انکم ٹیکس نے میرےٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی اور پارٹی کا وفادار سپاہی ہونے کے ناطے پارٹی کے ہر حکم پر عمل کرتا ہوں اور آج اسی وجہ سے مجھے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


شیو کمار نے ای ڈی کے سمن کے بعد حامیوں سے کہا ہے کہ نہ تو انہوں نے عصمت دری کی ہے اور نہ ہی کسی سے کسی طرح کی کوئی رقم لی ہے۔شیو کمار نے کہا ہے کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا ہے اس لئے اپنے حامیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پر امن رہیں۔ انہوں نے کہا کہ جانچ ایجنسیوں نے گزشتہ دو سالوں کے دوران ان کی 84 سالہ والدہ کی کئی جائدادوں کو بے نامی کے طور پر اٹیچ کر لیا ہے اور ان کے لئے وہ بھی بے نامی ہی ہیں۔ دراصل شیو کمار آج کانگریس کے بڑے رہنما ہیں جو کانگریس کی مشکلوں کو حل کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 30 Aug 2019, 3:10 PM