نیٹ پیپر لیک معاملہ: ڈاکٹر منوج سمیت 3 ملزمان 15 جون تک عدالتی حراست میں بھیجے گئے

دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے نیٹ پیپر لیک معاملے کے 3 ملزمان ڈاکٹر منوج شرورے، تیجس ہرشد کمار شاہ اور منیش سنجے حولدار کو 15 جون تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>راؤز ایونیو کورٹ / آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

نیٹ-یوجی 2026 پیپر لیک معاملے میں تحقیقات کا دائرہ مسلسل وسیع ہوتا جا رہا ہے۔ اسی درمیان دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے معاملے کے 3 ملزمان ڈاکٹر منوج شرورے، تیجس ہرشد کمار شاہ اور منیش سنجے حولدار کو 15 جون تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ سی بی آئی کے مطالبے پر عدالت نے یہ حکم دیا۔ تینوں ملزمان کی کسٹڈی کی مدت ختم ہونے کے بعد انہیں آج عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

سماعت کے دوران سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے عدالت سے تینوں ملزمان کو عدالتی حراست میں بھیجنے کا مطالبہ کیا۔ ایجنسی کی دلیل سننے کے بعد راؤز ایونیو کورٹ نے تینوں کو 15 جون تک عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ نیٹ-یوجی 2026 پیپر لیک معاملے کی تحقیقات فی الحال جاری ہے اور ایجنسیاں پورے نیٹورک کی جانچ میں مصروف ہیں۔


دوسری جانب نیٹ امتحان سے منسلک تنازعات پر سپریم کورٹ بھی مسلسل نظر بنائے ہوئے ہے۔ اسی سلسلے میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رکن پارلیمنٹ سدھاکر سنگھ کی جانب سے ایک عرضی داخل کی گئی تھی، جس میں 21 جون کو ہونے والے نیٹ-یوجی امتحان کو کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ (سی بی ٹی) موڈ میں کرانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس معاملے کی سماعت پیر کو جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس اروند کمار کی بنچ نے کی۔ سماعت کے دوران عرضی گزار کے وکیل نے کہا کہ وہ صرف اس مطالبہ پر زور دے رہے ہیں جس میں دوبارہ امتحان کو سی بی ٹی موڈ میں کرانے کی بات کی گئی ہے۔ حالانکہ عدالت نے اشارہ دیا کہ اس معاملے پر کوئی فوری حکم نہیں دیا جائے گا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ پیپر لیک سے متعلق زیر التوا عرضیوں کے ساتھ ہی اس معاملے پر بھی جولائی میں سماعت کی جائے گی۔ جسٹس پی ایس نرسمہا نے کہا کہ عدالت پہلے بھی اسی طرح کی عرضیوں کو خارج کر چکی ہے۔ جب عرضی گزار کے وکیل نے دوبارہ سی بی ٹی سے متعلق مطالبے پر زور دیا تو بنچ نے کہا کہ وہ چھٹیوں کے بعد اس معاملے کو دیکھے گی۔ عدالت کے اس موقف کے بعد فی الحال 21 جون کو ہونے والے نیٹ-یوجی امتحان کو کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ کے طور پر کرانے کے مطالبے کو فوری راحت نہیں مل سکی ہے۔ اب اس معاملے پر حتمی فیصلے کے لیے جولائی میں ہونے والی سماعت پر نظر رہے گی۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔