این سی پی: ارکان کے نا اہلی معاملے کی سماعت 23 جنوری سے ہوگی

اس معاملے کی سماعت 20 جنوری سے شروع ہونے والی تھی جو اجیت پوار گروپ کے ذریعے مزید وقت طلب کرلینے کے بعد 3 دن آگے بڑھ گئی۔

<div class="paragraphs"><p>شردپوار اوراجیت پوار / تصویرسوشل میڈیا</p></div>

شردپوار اوراجیت پوار / تصویرسوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر راہل نارویکر 23 جنوری سے این سی پی کے دونوں دھڑوں کے ایم ایل ایز کو نااہل قرار دینے کے معاملے کی سماعت شروع کریں گے۔ یہ اطلاع این سی پی شردپوار گروپ کے ریاستی صدر جینت پاٹل نے دی ہے۔ وہ یہاں اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے بات کررہے تھے۔

جینت پاٹل نے کہا کہ ’’میں یہاں (20 جنوری 2024) کو ریاستی اسمبلی میں اس غرض سے آیا تھا کہ میرا بیان ریکارڈ کیا جائے گا لیکن اجیت پوار گروپ نے ہمارے ذریعے داخل کردہ حلف ناموں کا مطالعہ کرنے کے لیے مزید وقت طلب کیا ہے اور اسپیکر نے انیہں وقت دےدیا ہے۔ یہ سماعت 20 جنوری سے شروع ہونے والی تھی جو اب 23 جنوری سے ہوگی۔‘‘


جنیت پاٹل نے الزام عائد کیا کہ ’’ہمارے کچھ ساتھیوں کو حکومت میں شامل ہوئے 6 ماہ ہوچکے ہیں، ہم نے ان کے خلاف نا اہلی کی درخواستیں دی ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس معاملے میں شیڈول لوک سبھا انتخابات کو پیشِ نظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔‘‘

جینت پاٹل نے کہا کہ ’’الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ہمارے کیس کی سماعت کی ہے اور انہوں نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ اب اسپیکر کے ذریعے اجیت پوار گروپ کو مزید مہلت دینے سے ایسا اندازہ ہورہا ہے کہ پارلیمانی الیکشن تک کسی طرح اس معاملے کو طول دینے کا پلان ہے۔‘‘


یہاں یہ بات واضح رہے کہ اجیت پوار کی قیادت میں این سی پی کے 8 ایم ایل ایز بی جے پی کی قیادت والی ریاستی حکومت میں شامل ہونے کے بعد گزشتہ سال جولائی میں این سی پی دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی تھی۔ اس کے بعد دونوں دھڑوں نے پارٹی کے نام اور نشان پر دعویٰ کیا اور اسپیکر سے درخواست کی کہ وہ مخالف دھڑوں کے ارکان کو نااہل قرار دیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔