حزب اختلاف کا آئندہ اجلاس شملہ میں نہیں بلکہ بنگلورو میں منعقد ہوگا، شرد پوار کا اعلان

لوک سبھا انتخابات سے قبل بی جے پی کے خلاف متحد ہونے کی کوششوں میں مصروف حزب اختلاف کی جماعتوں نے اس سے قبل 23 جون کو پٹنہ میں اجلاس کیا تھا، جس میں 30 سے زیادہ جماعتوں نے شرکت کی تھی

شرد پوار، فائل فوٹو
شرد پوار، فائل فوٹو
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات سے قبل حزب اختلاف کی جماعتیں بھی جے پی کے خلاف ایک قومی سطح کا اتحاد قائم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور اس سلسلہ میں آئندہ اجلاس بنگلورو میں منعقد ہوگا۔ پہلے کہا گیا تھا کہ یہ اجلاس شملہ میں منعقد ہوگا ۔ تاہم اب اجلاس کا مقام تبدیل کر دیا گیا ہے۔ یہ اطلاع این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے دی۔

این سی پی سربراہ شرد پوار نے جمعرات (29 جون) کو کہا کہ حزب اختلاف کا آئندہ اجلاس 13 اور 14 جولائی 2023 کو بنگلورو میں منعقد ہوگا۔ دریں اثنا، شرد پوار نے کہا کہ پٹنہ میں حزب اختلاف کے اجلاس کے بعد وزیر اعظم مودی بے چین ہو گئے ہیں۔


شرد پوار نے کہا کہ حزب اختلاف ایک ساتھ آ گیا ، اس لئے ہی ذاتی طور پر بی جے جانب سے تبصرے کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں جہاں بھی بی جے پی برسراقتدار ہے، وہیں نسلی فساد برپا و رہے ہیں اور مہاراشٹر میں ذات اور مذہب کے نام پر تشدد بھڑک رہا ہے۔

این سی پی سربراہ نے یکساں سول کوڈ پر کہا کہ سکھ طبقہ یکساں سول کوڈ کے حق میں نہیں ہے۔ اس طبقہ میں ان کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ یکساں سول کوڈ کے بارے میں ہماری پارٹی کا موقف مکمل معلومات حاصل کرنے کے بعد طے کیا جائے گا۔


انہوں نے کہا کہ میری بیٹی سپریہ اپنے کام کے بل بوتے پر تین بار لوک سبھا الیکشن جیت چکی ہے۔ مہاراشٹر میں، ضلع پنچایت، گرام پنچایت، میونسپل کارپوریشن کی سطح پر خواتین کے لیے ریزرویشن ہے۔ ہماری مرکزی حکومت سے مطالبہ ہے کہ ملک خواتین کو اسمبلی اور لوک سبھا میں بھی ریزرویشن دینے کا فیصلہ کرے۔ این سی پی ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔