بحریہ کی ٹیموں نے دو آکسیجن پلانٹ ٹھیک کیے

ریاستی انتظامیہ کی درخواست پر ایسٹرن نیول کمانڈ نے وشاکھا پٹنم سے بذریعہ طیارہ ماہرین کی ٹیموں کو لانے میں کامیابی حاصل کی اور ان ٹیموں نے اتوار کی صبح آکسیجن پلانٹس کی کامیابی کے ساتھ مرمت کی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

حیدرآباد: اے پی کے وشاکھا پٹنم کے بحری اڈہ کی ٹیموں نے چتور ضلع کے سری کلاہستی اور نیلور کے دو بڑے آکسیجن پلانٹس کی مرمت میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے، تاکہ آکسیجن کے موجودہ بحران کے دوران اے پی میں آکسیجن کی سپلائی میں اضافہ کیا جاسکے۔

ریاستی انتظامیہ کی درخواست پر ایسٹرن نیول کمانڈ نے وشاکھا پٹنم سے بذریعہ طیارہ ماہرین کی ٹیموں کو لانے میں کامیابی حاصل کی۔ ان ٹیموں نے اتوار کی صبح آکسیجن پلانٹس کی کامیابی کے ساتھ مرمت کی۔ کرشنا تیجا آکسیجن پلانٹ نیلور ایک بڑا کرائیو جینک پلانٹ ہے۔ یہ 400 جمبو طرز کے سلنڈرس کو چارج کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ یہ پلانٹ گزشتہ 6 سال سے غیر کارکرد تھا۔


بحریہ کی ٹیم نے اس پلانٹ کی مرمت کا کام کیا اور کرائیو جینک کا درجہ حرارت منفی 186 ڈگری سلسیس تک لانے میں کامیابی حاصل کی۔ ساتھ ہی تروپتی کے قریب واقع سری کلاہستی کے آکسیجن پلانٹ کی مرمت کا کام بھی کیا گیا۔ یہ پلانٹ وی پی ایس اے ٹیکنالوجی سے مربوط ہے۔ اس میں فی منٹ 16000 لیٹرس کی گنجائش ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔