دہلی: میڈیا کے مسائل پر وزیر اطلاعات و نشریات کو میمورنڈم

تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ 60 برس سے زیادہ عمر والے صحافیوں کی مالی اور سماجی تحفظ کے طریقے اور برسرِکار صحافیوں کو غیرسماجی عناصر کے پرتشدد حملوں سے تحفظ کے لیے قومی ہیلپ لائن قائم کی جائے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: صحافیوں کی معروف قومی تنظیم نیشنل یونین آف جرنلسٹس انڈیا (این یو جے آئی) کی طرف سے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کے مفادات کی حفاظت کے لئے ضروری اقدام کرے۔ تنظیم کی طرف سے اس حوالہ سے ایک مکتوب پیش کیا گیا ہے۔

تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ 60 برس کی زیادہ عمر والے صحافیوں کی مالی اور سماجی تحفظ کے طریقے اور برسرِکار صحافیوں کو غیرسماجی عناصر کے پرتشدد حملوں سے تحفظ کے لیے قومی ہیلپ لائن قائم کی جائے۔


این یو جے آئی کے جنرل سکریٹری منوج ورما کی قیادت میں ایک وفد نے پارلیمنٹ کے احاطے میں وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر سے ملاقات کر کے انھیں میمورنڈم سونپا۔ تین صفحات کے اس میمورنڈم میں اخباروں اور نیوز ایجنسیوں میں مجیٹھیا سیلری بورڈ کی سفارشوں کو مؤثر ڈھنگ سے نافذ کرنے، سبکدوش صحافیوں کو پینشن اور صحت سہولت دیئے جانے، صحافیوں کو پرتشدد حملوں سے تحفظ کے لیے ڈاکٹروں اور ڈاک محکمہ کے اہلکاروں کی طرح قانونی تحفظ دیئے جانے اور صحافیوں کی سیکورٹی کے لیے قومی ہیلپ لائن قائم کرنے وغیرہ مطالبات کیے گئے ہیں۔

وزیر اطلاعات و نشریات کو میڈیا میں ہونے والی چھٹنی، بے روزگاری اور پینشن، صحت جیسے مسائل کی اطلاع دی گئی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ این این یو جے آئی کے ذریعے اٹھائے گئے ان تمام مسائل کے حل کی سمت میں وزارت سنجیدگی سے کام کرے گی۔


اس موقع پر ورما نے این یو جے آئی اور پربھات پبلیکیشن کے ذریعے مشترکہ طور پر شائع میگزین ’بلیدنگ بنگال‘ کی کاپی بھی انھیں دی۔ اس موقع پر این یو جے آئی کے خزانچی راکیش آریہ، نیشنل ایگزیکٹو کے رکن پرمود مجومدار، دہلی جرنلسٹ اسوسی ایشن کے نائب صدر راکیش شکلا، انوراگ پونیٹھا اور سکریٹری سچن بودھولیا موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔