اہم خبریں: معروف اردو ادیب پروفیسر ابوالکلام قاسمی کا انتقال

مرحوم ابوالکلا قاسمی کی فائل تصویر
مرحوم ابوالکلا قاسمی کی فائل تصویر
user

قومی آوازبیورو

08 Jul 2021, 10:39 PM

معروف اردو ادیب پروفیسر ابوالکلام قاسمی کا انتقال

مشہور و معروف اردو اسکالر اور ناقد پروفیسر ابوالکلام قاسمی کا آج انتقال ہو گیا۔ سابق صدر شعبہ آرٹس، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی پروفیسر ابوالکلام کے انتقال کی خبر سے اردو دنیا میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اردو ادب سے تعلق رکھنے والے شخصیات کے ذریعہ تعزیت اور خراج عقیدت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

08 Jul 2021, 9:47 PM

یوپی: بلاک پرمکھ الیکشن کے لیے نامزدگی کے دوران تشدد سے پرینکا گاندھی ناراض

اتر پردیش میں بلاک پرمکھ الیکشن کی نامزدگی کے دوران پیش آئے تشدد کے واقعات کو لے کر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بی جے پی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے تشدد کا ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’پی ایم صاحب اور سی ایم صاحب اس کے لیے بھی مبارکباد دیجیے کہ یو پی میں آپ کے کارکنان نے... کتنی جگہ بمبازی، گولی باری، پتھر بازی کی... کتنے لوگوں کا پرچہ لوٹا... کتنے صحافیوں کو پیٹا... کتنی جگہ خواتین سے بدتمیزی کی۔ نظامِ قانون کی آنکھ پر پٹی باندھ کر جمہوریت کا چیر ہرن (عزت سے کھلواڑ) چل رہا ہے۔‘‘

08 Jul 2021, 8:29 PM

بی جے پی رکن پارلیمنٹ جیوترادتیہ سندھیا کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک، ایف آئی آر درج

بی جے پی رکن پارلیمنٹ جیوترادتیہ سندھیا کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کیے جانے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ اس سلسلے میں بتایا جا رہا ہے کہ پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے اور جانچ شروع ہو چکی ہے۔ اس درمیان کرائم برانچ کے ڈی ایس پی نے بتایا کہ ’’8-7 جولائی کے درمیان ان کا اکاؤنٹ نامعلوم شخص کے ذریعہ ہیک کیا گیا۔ ان کا فیس بک اکاؤنٹ ان کے آئی ٹی سیل کے ذریعہ چلایا جا رہا تھا۔ جانچ جاری ہے۔‘‘


08 Jul 2021, 7:29 PM

ہیلتھ ایمرجنسی کے لیے 23 ہزار کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان

آج ہوئی کابینہ میٹنگ کے بعد نئے مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویا نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس دوران انھوں نے ہیلتھ ایمرجنسی کے لیے 23 ہزار کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ 8 ہزار کروڑ روپے ریاستی حکومتوں کو دیے جائیں گے۔ منڈاویا نے مزید کہا کہ ملک میں 4 لاکھ سے زائد آکسیجن بیڈ دستیاب ہیں، کووڈ اسپتال 163 سے بڑھ کر 1389 ہو گئے ہیں اور آکسیجن بیڈس کو 50 ہزار سے بڑھا کر 4 لاکھ 17 ہزار 396 کر دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔