وینکیا نائیڈو نےنائب صدرکا حلف اٹھایا

وینکیا نائیڈو نے ملک کے تیرہویں نائب صدر کے عہدے کا حلف لیا

تصویر پی آئی بی
تصویر پی آئی بی
user

قومی آوازبیورو

دہلی، 11 اگست (یو این آئی) مسٹر ایم وینکیا نائیڈو آج ملک کے تیرہویں نائب صدر بن گئے۔ صدر رام ناتھ كووند نے صدارتی محل کے دربار ہال میں پروقار تقریب میں انہیں نائب صدر کے عہدے کا حلف دلایا۔ مسٹر نائیڈو نے ہندی میں حلف لیا۔ اس موقع پر سبکدوش ہونے والے نائب صدر حامد انصاری، وزیر اعظم نریندر مودی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ، پارٹی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی، راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد، متعدد مرکزی وزرا، مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈر اور کئی دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ حلف برداری سے پہلے اڑسٹھ سالہ مسٹر نائیڈو نے راج گھاٹ جا کر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی سمادھی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے بھارتیہ جن سنگھ کے بانیوں میں سے ایک پنڈت دین دیال اپادھیائے اور عظیم مجاہد آزادی اور ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی مورتی پر گلہائے عقیدت پیش کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 11 Aug 2017, 2:01 PM
/* */