’ملک جواب مانگ رہا، بہانے بنانا بند کرو‘، بے روزگاری کو لے کر راہل کا پی ایم مودی پر حملہ

راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے ’’بے روزگاری ایک بہت گہرا بحران ہے۔ اس کا حل نکالنا پی ایم کی ذمہ داری ہے۔ ملک جواب مانگ رہا ہے، بہانے بنانا بند کرو!‘‘

راہل گاندھی / تصویر ٹوئٹر
راہل گاندھی / تصویر ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بے روزگار کے تعلق سے ایک بار پھر مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ بے روزگاری ایک بہت ہی گہرا بحران ہے اور اس کا حل نکالنا پی ایم مودی کی ذمہ داری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک اس تعلق سے جواب مانگ رہا ہے اور پی ایم مودی کو بہانا بنانا بند کر دینا چاہیے۔ اس تعلق سے راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا ہے جس میں بے روزگاری سے متعلق ایک خبر کا تراشہ بھی شیئر کیا ہے۔ بی بی سی کی اس خبر کا عنوان ہے (ترجمہ) ’ملازمت کے لیے ترستے نوجوان: کتنا گہرا ہے ہندوستان کا بے روزگاری بحران؟‘

اس خبر کے تراشہ کے ساتھ راہل گاندھی نے ٹوئٹ میں لکھا ہے ’’بے روزگاری ایک بہت گہرا بحران ہے۔ اس کا حل نکالنا پی ایم کی ذمہ داری ہے۔ ملک جواب مانگ رہا ہے، بہانے بنانا بند کرو!‘‘ راہل گاندھی لگاتار اپنے بیانات میں مودی حکومت اور بی جے پی کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ 10 جنوری کو بھی انھوں نے ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں بی جے پی کی نفرت والی سیاست کو شکست دینے کی اپیل عوام سے کی گئی تھی۔ انھوں نے ٹوئٹ میں لکھا تھا ’’نفرت کو شکست دینے کا صحیح موقع ہے۔‘‘ اس کے ساتھ ہی انھوں نے ہیش ٹیگ الیکشن 2022 کا استعمال کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔