نریندر مودی نے کونو نیشنل پارک میں نمیبیا سے لائے گئے چیتوں کو چھوڑا

پی ایم مودی نے کونو نیشنل پارک میں خصوصی طور پر تیار کردہ مچان پر پہنچ کر تین چیتوں کو ایک خصوصی باڑے میں چھوڑنے کی رسمی کارروائی مکمل کرکے اپنی سالگرہ کو بھی یادگار بنایا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

شیوپور: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نمیبیا سے لائے گئے چیتوں کو باضابطہ طور پر مدھیہ پردیش کے شیوپور کونو نیشنل پارک میں چھوڑ دیا، جس کے تحت ملک میں تقریباً 70 سال قبل معدوم ہونے والے چیتوں کو دوبارہ آباد کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ اس طرح اب چیتوں نے دوبارہ ملک کے جنگل میں قدم رکھ دیا ہے۔

پی ایم مودی نے کونو نیشنل پارک میں خصوصی طور پر تیار کردہ مچان (جنگل میں ایک اونچی اور محفوظ جگہ) پر پہنچ کر تین چیتوں کو ایک خصوصی باڑے میں چھوڑنے کی رسمی کارروائی مکمل کرکے اپنی سالگرہ کو بھی یادگار بنایا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان بھی موجود تھے۔


چیتوں کو خصوصی باڑے میں چھوڑنے کے بعد، پی ایم مودی نے انہیں مچان سے کافی دیر تک دیکھتے رہے۔ چاردیواری میں گھومتے چیتے اور سر پر ٹوپی (خصوصی ٹوپی) پہن کر مودی نے بھی ان تاریخی لمحات کو کیمرے میں قید کیا۔ سات دہائیوں کے بعد چیتوں کے ہندوستان کی سرزمین پر قدم رکھنے پر اور قدرتی جنگلی ماحول میں گھومنے کے ان لمحات کو پوری دنیا کا میڈیا بھی کور کر رہا ہے۔

نمیبیا سے آٹھ چیتے لائے گئے ہیں جن میں پانچ مادہ اور تین نر ہیں۔ ان چیتوں کو بھی آج صبح نمیبیا سے خصوصی طیارے کے ذریعے گوالیار ہوائی اڈے پر لایا گیا۔ اس کے بعد انہیں خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے کونو نیشنل پارک لے جایا گیا۔ مادہ چیتوں کو الگ الگ باڑے میں رکھا جائے گا۔ آج دو نر چیتے ایک باڑے میں اور ایک مادہ چیتا دوسرے باڑے میں چھوڑے جانے کی یہ اطلاع سامنے آئی ہے۔ ان چیتوں کو ماہر حیوانات کی نگرانی میں رکھا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔