امیروں کے وزیر اعظم ہیں نریندر مودی: اکھلیش

اکھلیش یادو نے کہاکہ ’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘ کا نعرہ بلند کرنے والے وزیر اعظم نریندر مودی صرف ایک فیصد امیروں کے مفادات کا تحفظ کرنے والے وزیر اعظم ہیں اور باقی کو وہ صرف وعدوں سے ہی مطمئن رکھتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کانپور دیہات: سماجوادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے بدھ کو کہاکہ’ سب کا ساتھ سب کا وکاس‘ کے نعرے بلند کرنے والے وزیر اعظم نریندر مودی صرف ایک فیصدی امیروں کے مفاد ات کا تحفظ کرنے والے وزیر اعظم ہیں جبکہ باقی کو صر ف وہ وعدوں سے ہی مطمئن رکھتے ہیں۔

اکھلیش یادو نے رسول آباد میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی عوام کے سامنے کہتے ہیں کہ مودی حکومت سب کا ساتھ سب کا وکاس کی پالیسی پر عمل پیرا پے لیکن حقیقت تو کچھ اور ہے ۔ وہ صرف ایک فیصدی امیروں کے وزیر اعظم ہیں اور انہیں کی مفادات کی تکمیل کےلئےاپنے پانچ سالہ میعاد کار میں کام کیا ہے۔ جبکہ سابقہ لوک سبھا انتخابات میں عوام سے جڑے مسائل کو حل کرنے کے سینکڑوں وعدے کئے تھے اور ان میں سے ایک پر بھی کام نہیں کیا گیا ہے۔

قنوج سے امیدوار ڈمپل یادو اور بی ایس پی جنر ل سکریٹری ستیش چندر مشرا کی موجودگی میں انہوں نے بی جے پی پر جم کر نشانہ سادھا، ایس پی سربراہ نے کہا کہ یہ ملک کا سب سے بڑا انتخاب ہے۔ پہلے مرحلے میں رائے دہندگان نے اتحاد کے حق میں ووٹ کیا ہے۔ اس کے بعد بی جے پی کے لوگوں کواتحاد سمجھ میں ہی نہیں آرہا ہے۔ اتحاد کو بی جے پی والے ملاوٹی بتار ہے ہیں جبکہ بی جے پی نے خود 38 پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کررکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈر اب اچھے دنوں کی بات کیوں نہیں کرتے۔اس حکومت نے نوجوانوں کو تو نوکریاں نہیں دیں الٹا نوجوانوں کو روزگار کےنام پر پکوڑے فروخت کرنے کی صلاح دے رہی ہے۔ یہی نہیں ان کی حکومت میں کسانوں کی کھاد کی ایک ایک بوری میں پانچ پانچ کلو کی کمی کی گئی۔ جنہوں نے کسانوں کی کھاد چوری کر لی ہو وہ کسانوں کے لئے کیا کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */