خواجہ کی درگاہ میں ساڑھے پانچ ماہ بعد جمعہ کی نماز ادا کی گئی

درگاہ میں شوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کےلئے لگائے گئے نشان پر ہی نماز ادا کی گئی اور اس دوران سبھی نے منہ پر ماسک لگائے ہوئے تھے۔

فائل تصویر بشکریہ اجمیر درگاہ
فائل تصویر بشکریہ اجمیر درگاہ
user

یو این آئی

راجستھان کے اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ پر ساڑھے پانچ ماہ کے طویل عرصےکے بعد آج نماز جمعہ ادا کی گئی۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن کے بعد گزشتہ سات ستمبر کو درگاہ کو عام لوگوں کے لئے کھول دیا گیا اور لاک ڈاؤن کے بعد پہلی بار جمعہ کی نماز ادا کی گئی۔


درگاہ میں شوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کےلئے لگائے گئے نشان پر ہی نماز ادا کی گئی۔ اس دوران سبھی نے منہ پر ماسک لگائے ہوئے تھے۔ سارے انتظام درگاہ کمیٹی کے منتظم اور انجمن سے وابستہ خادموں نے کئے۔ نماز میں شرکت کرنے والوں نے کووڈ ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے صفیں بنائیں اور مقررہ مقام پر ہی نماز ادا کی اور امن و امان ، خوشحالی، ترقی، بھائی چارے کے ساتھ کورونا وبا سے آزادی کی دعا کی۔

اگرچہ سوشل ڈسٹنسنگ کے سبب نماز میں عام دنوں کےمقابلے کم ہی لوگ شامل ہوپائے۔ نماز کے دوران درگاہ کے نظام گیٹ اور سڑک پر پولیس نے حفاظت کے وافر انتظامات کئے تھے۔ نماز کے دوران درگاہ بازار میں بھی چہل پہل نظر آئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */