کورونا: اب تمام عدالتوں میں افسران، ملازمین، وکلاء کو ماسک پہن کر ہی ملے گا داخلہ، نینی تال ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ

نینی تال ہائی کورٹ سمیت ریاست کی تمام عدالتوں میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سماجی فاصلے پر عمل کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔

اتراکھنڈ ہائی کورٹ، تصویر آئی اے این ایس
اتراکھنڈ ہائی کورٹ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

دنیا بھر میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر ہندوستان میں ایک بار پھر چوکسی بڑھ گئی ہے۔ اس سلسلے میں اتراکھنڈ میں بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اتراکھنڈ ہائی کورٹ میں بھی کووڈ گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے۔ نینی تال ہائی کورٹ سمیت ریاست کی تمام عدالتوں میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ سماجی فاصلے پر عمل کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔

وہیں ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس وپن سانگھی نے اس سلسلے میں رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ رہنما خطوط کے مطابق، اب عدالت کے احاطے اور کمرہ عدالت میں بھی سماجی دوری کی پیروی کرنی ہوگی۔ اس کے ساتھ کمرہ عدالت اور احاطے کو باقاعدگی سے صاف کیا جائے گا۔ نینی تال ہائی کورٹ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران، ملازمین، وکلاء اور مدعی صرف ماسک پہن کر ہی عدالت میں داخل ہو سکیں گے۔


اتراکھنڈ میں کورونا سے متعلق رہنما خطوط کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر صحت دھن سنگھ راوت نے کہا کہ فی الحال جاری رہنما خطوط کے مطابق لوگوں کو بھیڑ والے علاقوں سے دور رہنے کو کہا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نئے سال کے موقع پر ہونے والی بڑی تقریبات میں بھی چوکس رہنے کی بات کہی گئی ہے۔ حالانکہ کورونا معاملوں میں جاری گائیڈ لائن میں کسی بھی کام کو ضروری قرار نہیں دیا گیا ہے، جبکہ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گمراہ کن خبریں پھیلانے سے گریز کرنا چاہیے، تاکہ اتراکھنڈ آنے والے سیاحوں میں کوئی الجھن پیدا نہ ہو۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */