اناؤ عصمت دری معاملہ: سی بی آئی کے اہم گواہ کی مشکوک حالت میں موت

اناؤ عصمت دری معاملہ کی مظلوم لڑکی کے چچا کا کہنا ہے کہ اس معاملہ کے چشم دید گواہ کی موت کسی سازش کا حصہ ہو سکتی ہے اور اس کی جانچ ہونی چاہئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اتر پر دیش کا بدنام اناؤ عصمت دری معاملہ ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہے ۔ اس معاملہ کے اہم ملزم رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر سے جڑے معاملہ میں مظلوم لڑکی کے والد کے قتل میں سی بی آئی کے کلیدی گواہ کی پر اسرار انداز میں موت واقع ہوئی ہے۔ پولس اور سی بی آئی کو اطلاع دئیے بغیر رشتہ داروں نے اس کی آخری رسوم بھی ادا کر دی ہیں ۔ مظلوم لڑکی کے چچا نے اسے سازش کے تحت کیا گیا قتل قرار دیا ہے اور اس نے لاش کے پوسٹ مارٹم کرانے کی مانگ کی ہے۔

مظلوم لڑکی کے والد کے قتل کے معاملہ میں ماکھی گاؤں کے رہنے والا یونس نامی شخص جو ایک پرچون کی دوکان چلاتا تھا اس کو سی بی آئی نے کلیدی گواہ بنایا تھا ۔ مظلوم کے چچا نے بتایا کے گزشتہ ہفتہ اس کی مشکوک حالات میں موت ہو گئی جس کے بعد رشتہ داروں نے اس کی کسی کو اطلاع دیئے بغیر اس کی تدفین کر دی ۔چچا کا کہنا ہے کہ چشم دید گواہ کی موت کسی سازش کا حصہ ہو سکتی ہے اس لئے اس کی جانچ ہونی چاہئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔