میرے والد کل سے پارلیمنٹ کی کارروائی میں شامل ہوں گے: کارتی چدمبرم

سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے بیٹے اور کارنگریس کے لوک سبھا رکن کارتی چدمبرم نے کہا ہے وہ اپنے والد کی ضمانت منظور ہونے سے خوش ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کے والد کل سے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کریں گے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیرخزانہ پی چدمبرم جمعرات سے راجیہ سبھا کی کارروائی میں شامل ہونگے ۔ چدمبرم کے بیٹے اور کارنگریس کےلوک سبھا رکن کارتی چدمبرم نے بدھ کویہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطہ میں صحافیوں سے کہا کہ اپنے والد کو سپریم کورٹ سے ضمانے ملنے پر وہ انتہائی خوش ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ، ’’میرے لیے یہ بہت بڑا دن ہے ۔ میرے والد 106 دن تک جیل میں رہنے کے بعد باہر آر رہے ہیں ۔وہ رکن پارلیمان ہیں اور جمعرات سے ایوان کی کارروائی میں شامل ہونگے ۔‘‘


قبل ازیں، سپریم کورٹ نے آئی این ایكس میڈیا سے منسلک منی لانڈرنگ سے متعلق ای ڈی کے معاملہ میں تہاڑ جیل میں بند سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو ضمانت پر رہا کرنے کا بدھ کو حکم دیا۔ جسٹس آر بھانومتی، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس رشی کیش رائے کی بنچ نے کچھ شرائط کے ساتھ پی چدمبرم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے دو لاکھ روپے کی ضمانت کی رقم اور اتنی ہی رقم کے دو مچلكوں پر ضمانت دینے کا فیصلہ کیا۔ کانگریس لیڈر عدالت کی اجازت کے بغیر ملک نہیں چھوڑیں، ساتھ ہی وہ نہ تو کسی گواہ سے بات کریں گے، نہ ہی اس معاملہ میں کوئی عوامی تبصرہ کریں گے، نہ کوئی انٹرویو دیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔