مظفرپور کے واقعہ نے بہار کے منتشر نظام کو بے نقاب کر دیا: تیجسوی یادو

تیجسوی یادو نے کہا کہ ’’مظفرپور کے واقعہ نے بہار کے منتشر نظام کو بے نقاب کر دیا ہے۔ 20 سالوں سے این ڈی اے صرف مجھے اور لالو جی کو گالی دے رہی ہے، اس سے ہمیں کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تیجسوی یادو / آئی اے این ایس</p></div>

تیجسوی یادو / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

بہار کے مظفرپور میں نابالغ بچی کی عصمت دری اور قتل کے معاملہ پر تیجسوی یادو نے ریاستی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ بدھ (4 جون) کو اسمبلی میں حزب مخالف کے رہنما اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے پریس کانفرنس کر نتیش کمار کی زیار قیادت چل رہی این ڈی حکومت پر جم کر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظفرپور کے واقعہ نے لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو بے نقاب کر دیا ہے۔ بہار میں صحت کا نظام بالکل خراب ہو چکا ہے، ساتھ ہی لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ بھی کافی سنگین ہے۔ منگل پانڈے نے صحت پر ایسا گرہن لگایا ہے کہ سر درد تک ٹھیک نہیں ہو رہا ہے، لوگوں کے لیے یہ منگل نہیں امنگل پانڈے ثابت ہو رہے ہیں۔

تیجسوی یادو نے مزید کہا کہ ’’مظفرپور کے واقعہ نے بہار کے منتشر نظام کو بے نقاب کر دیا ہے۔ 20 سالوں سے این ڈی اے صرف مجھے اور لالو جی کو گالی دے رہی ہے۔ آپ گالی دیتے رہیے اس سے ہمیں کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے، لیکن اگر ناکارہ سسٹم میں بہتری نہیں آئی تو ہم ضرور آواز اٹھائیں گے۔ محکمہ بے بس ہے، ہم 17 ماہ حکومت میں رہ کر جو بہتری کیے تھے وہ اب بھی موجود ہے۔‘‘


تیجسوی یادو نے منگل پانڈے کو ڈیبیٹ کے لیے بھی چیلنج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم منگل پانڈے کو ڈیبیٹ کے لیے چیلنج دیتے ہیں، ہماری حکومت تھی تو مشن بنیاد، مشن تبدیلی اور مشن 60 کی شروعات کی۔ نرسوں کی دستیابی کو یقینی بنایا۔ کل ایک کارروائی کی گئی اور ڈاکٹر ابھیجیت کو برخاست کیا گیا۔ جب ہم پی ایم سی ایچ میں 6 ستمبر 2022 کو چھاپہ مارنے گئے تو وہاں پائی جانے والی کمیوں کے سبب ہی ڈاکٹر ابھیجیت کو ہٹایا تھا۔ انہیں دوبارہ بحال کیا گیا، منگل پانڈے پھر لیکر آئے انہیں جس پر ہم نے کارروائی کی تھی۔ اس شخص کا تعلق آر ایس ایس سے ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔