"مٹھیاں جب بندھ جاتی ہیں نوجوانوں کی، نیند اڑ جاتی ہے ظلمی حکمرانوں کی"

اکھلیش یادو نے اپنے ٹوئٹ میں بے روزگار نوجوانوں کو انقلاب پیدا کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی ہے اور کہا ہے کہ "مٹھیاں جب بندھ جاتی ہیں نوجوانوں کی، نیند اڑ جاتی ہے ظلمی حکمرانوں کی"۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

ہندوستان میں پھیلی بے روزگاری اور مودی حکومت کے خلاف اپوزیشن پارٹیوں کی آوازیں دن بہ دن تیز ہوتی جا رہی ہیں۔ کچھ تنظیموں و پارٹیوں نے ملک میں بڑھتی بے روزگاری کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے آج (9 ستمبر) رات 9 بجے 9 منٹ کے لیے گھروں کی بتیاں بجھا کر احتجاج ظاہر کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ سماجوادی پارٹی بھی اس مہم میں شریک ہو رہی ہے اور اکھلیش یادو نے ٹوئٹ کر سبھی سے اپیل کی ہے کہ وہ آج رات 9 بجے سے 9 منٹ کے لیے اپنے گھروں کی بتیاں بجھا دیں۔

اکھلیش یادو نے اپنے ٹوئٹ میں بے روزگار نوجوانوں کو انقلاب پیدا کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی ہے اور کہا ہے کہ "مٹھیاں جب بندھ جاتی ہیں نوجوانوں کی، نیند اڑ جاتی ہے ظلمی حکمرانوں کی"۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ "آئیے نوجوانوں و ان کے خاندانوں کی بے روزگاری-بے کاری کے اس اندھیرے میں ہم آج رات 9 بجے، 9 منٹ کے لیے بتیاں بجھا کر انقلاب کی مشعل جلائیں، ان کی آواز میں آواز ملائیں۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔