مسلمانوں کو ان مقامات کا رخ نہیں کرنا چاہئے جہاں ہولی منائی جا رہی ہو، ایم پی شفیق الرحمن برق

یوپی کے سنبھل سے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برک نے کہا ہے کہ شب برات اور جمعہ کی نماز کے موقع پر امن برقرار رکھنا سبھی کی ذمہ داری ہے

ہولی کا تہوار / یو این آئی
ہولی کا تہوار / یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: یوپی کے سنبھل سے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برک نے کہا ہے کہ شب برات اور جمعہ کی نماز کے موقع پر امن برقرار رکھنا سبھی کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے خاص طور پر مسلمانوں سے اپیل کی کہ اس وقت اپنے گھروں میں موجود رہیں جب ہولی منائی جا رہی ہو۔

سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برق نے اپنے بیان میں مسلمانوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ خیال رہے کہ اس مرتبہ ہولی، جمعہ اور شب برات ایک ہی دن پڑ رہے ہیں۔ پولیس انتظامیہ سے بھی کہا گیا ہے وہ اپنے حفاظتی نظام کو مضبوط رکھیں تاکہ انتشار پسند عناصر ماحول کو خراب نہ کر سکیں اور ہر کوئی اپنے اپنے تہواروں کو خوشگوار ماحول میں منا سکے۔


ایس پی کے رکن پارلیمنٹ نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان مقامات کا رخ نہ کریں جہاں ہندو بھائی ہولی کھیل رہے ہوں، تاکہ ماحول خراب کرنے والوں کو موقع نہ مل سکے۔ انہوں نے پولیس اور انتظامیہ سے اپیل کی کہ شہر میں تہوار کے دوران چوکسی برقرار رکھی جائے تاکہ کوئی بھی سماج دشمن عناصر سرگرم نہ ہو سکے۔

اسی معاملہ میں دو روز قبل اسلامک سنٹر آف انڈیا کے چیئرمین خالد رشید فرنگی محلی امام عیدگاہ کی طرف سے ایک ایڈوائزری بھی جاری کی گئی تھی۔ جس میں ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کا خیال رکھنے اور امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کے ساتھ ان مساجد سے نماز جمعہ کا وقت 30 منٹ تک بڑھانے کی اپیل کی گئی ہے، جہاں 12:30 سے ایک بجے تک نماز جمعہ ادا کی جاتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    /* */