سڑک پر تھوکنے کے خلاف فتوی جاری، علماء کی انوکھی پہل

سڑکوں پر ادھر ادھر تھوکنا نہ صرف برا ہے بلکہ سنگین بیماریوں کو بھی دعوت دینا ہے اور کورونا کے دور میں عوامی مقامات پر تھوکنا جرم کے زمرہ میں آتا ہے

علامتی تصویر سوشل میڈیا
علامتی تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے مسلم علماء نے انوکھی پہل کرتے ہوئے عوامی مقامات پر تھوکنے سے روک لگانے والا فتویٰ جاری کیا ہے۔

تھوک سے ہونے والی بیماریوں سے متعلق لوگوں کو بیدا رکرنے کے مقصد سے ایک مہم کے تحت مدرسہ جامعہ نعیمیہ میں دارالافتا کے مفتی سے فتوی لیا گیا اور فتوی میں تحریر ہے کہ سڑکوں پر تھوکنا خراب عمل ہے۔ مدرسہ سے فتوی لینے والے ڈاکٹر جاوید کا خیال ہے کہ لوگ علماء کی بات مانتے ہیں، عمل کرتے ہیں اس لئے فتوی جاری کیا گیا ہے۔


دراصل سڑکوں پر تھوکنا کورونا کے دور میں انفیکشن پھیلانے جیسا ہے، ڈاکٹر جاوید کا خیال ہے کہ سڑکوں پر ادھر ادھر تھوکنا نہ صرف برا ہے بلکہ سنگین بیماریوں کو بھی دعوت دینا ہے اور کورونا کے دور میں عوامی مقامات پر تھوکنا جرم کے زمرہ میں آتا ہے، باوجواد اس کے لوگ باز نہیں آرہے ہیں۔ پیدل ہی نہیں بلکہ بائک اور کار سے آتے جاتے بھی عوامی مقامات، سڑکوں وغیرہ پر تھوک رہے ہیں۔ ایسے لوگوں کو روکنے کے لئے علما ءنے یہ انوکھی پہل کی ہے۔

انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ لوگ یقیناً اس کا مطلب سمجھیں گے۔ اس بیداری مہم کے لئے مجموعی طورپر پچاس لوگوں کی ایک ٹیم بنائی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔