باغپت :ٹرین میں عالم دین کے قتل کی کوشش

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

باغپت: اترپردیش میں باغپت کوتوالی علاقے میں دہلی سے شاملی کو جانے والی پسنجر ٹرین میں سفر کر رہے مسافروں کے ساتھ کچھ سماج دشمن عناصر نے جم کر مار پیٹ کی اور ایک عالم دین کا گلا دبا کر قتل کرنے کی کوشش گئی۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر گاوؤں والوں نے ریلوے اسٹیشن پر پہنچ کر ملزمان کے خلاف کارروائی کی مانگ کی۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ باغپت کے چوهلدا گاؤں کی مسجد کے پیش امام گلزار خان کل دیر رات تقریباً 11:00 بجے دہلی سے شاملی جانے والی پسنجر ٹرین سے اهیڑا آ رہے تھے۔ ا ن کا الزام ہے کہ جیسے ہی ٹرین اهیڑا اسٹیشن پر پہنچی تب ہی کچھ سماج دشمن عناصر نے عالم دین کے ساتھ بدسلوکی کرکے اس کے ساتھ مارپیٹ شروع کردی۔
مسٹر خان نے الزام لگایا کہ ان لوگوں نے گلا دبا کرانہیں جان سے مارنے کی کوشش بھی کی،کسی طرح انہوں نے اپنی جان بچائی۔
واقعہ کی واقعہ اطلااع ملنے پر گاؤں کے لوگ ریلوے اسٹیشن پر پہنچے اور ریلوے اسٹیشن پر ہی ملزمان کے خلاف کارروائی کی مانگ کی۔ بعد میں لوگوں نے کوتوالی پہنچ کر بھی ہنگامہ کیا۔
دریں اثنا، گورنمنٹل ریلوے پولیس (جی آر پی) کے تھانہ انچارج نے معاملہ کی معلومات سے انکار کیا ہے۔ دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ اگر ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو وہ احتجاج و مظاہرہ کرنے پر مجبور ہوں گے۔ پولیس نے رپورٹ درج کر کے چھان بین شروع کردی ہے۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔