سعودی عرب: خواتین کے عالمی دن پر موسیقی میلہ کا انعقاد

میلہ 2 مارچ کو ریاض میں واقع شاہ فہد کلچرل سینٹر میں شروع ہوگا جو دو دن تک جاری رہے گا جبکہ اس میلہ میں سعودی خواتین موسیقاروں کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں خواتین شرکت کریں گی۔

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ریاض: سعودی دارالحکومت ریاض میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ’سلمان کی بیٹیاں‘ کے نام سے موسیقی میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ میلہ 2 مارچ کو ریاض میں واقع شاہ فہد کلچرل سینٹر میں شروع ہوگا جو دو دن تک جاری رہے گا جبکہ اس میلہ میں سعودی خواتین موسیقاروں کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں خواتین شرکت کریں گی۔

اس میلے کو شہزادی نورہ بنت محمد آل سعود اسپانسر کریں گی، میلہ میں خواتین تھیٹر پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گی، سعودی عرب کی مشہور شاعرات اپنا کلام سنائیں گی اور سعودی خواتین کی تاریخ سے متعلق ایک دستاویزی فلم دکھائی جائے گی۔

شاہ فہد ثقافتی مرکز میں سعودی خواتین اور بچوں کے لیے مخصوص لابی میں مختلف شو بھی دکھائے جائیں گے، پروگرام میں نئے میڈیا، فوٹو گرافی، میڈیکل کلچر، پلاسٹک آرٹس اور لوک ثقافت کے موضوعات پر مختلف سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔ میلے میں صحافت، فنون لطیفہ، تصویر کشی، شاعری، کھیل، انتظامیہ اور تعلیم کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کی حامل خواتین کو اعزازت سے نواز ا جائے گا۔ شاہ فہد ثقافتی مرکز میں اس نوعیت کا یہ دوسرا پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 22 Feb 2018, 12:29 PM