دہلی میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان، 4 دسمبر کو ووٹنگ، 7 دسمبر کو جاری ہوں گے نتائج

الیکشن کمشنر نے کہا کہ اب دہلی میونسپل کارپوریشن میں 250 وارڈ مختص کیے گئے ہیں۔ ہم اس کے انتخاب کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 250 وارڈوں میں سے 42 کو ایس سی کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

ایم سی ڈی کا لوگو / سوشل میڈیا
ایم سی ڈی کا لوگو / سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی کے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایم سی ڈی کے انتخابات 4 دسمبر کو ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی 7 دسمبر کو ہوگی۔ دہلی کے ریاستی الیکشن کمیشن نے پریس کانفرنس کر کے یہ جانکاری دی۔ الیکشن کمشنر ڈاکٹر وجے دیو نے کہا کہ نوٹیفکیشن 7 نومبر کو جاری کیا جائے گا۔ جبکہ، نامزدگی کی آخری تاریخ 14 نومبر ہوگی۔

الیکشن کمشنر نے کہا کہ اب دہلی میونسپل کارپوریشن میں 250 وارڈ مختص کیے گئے ہیں۔ ہم اس کے انتخاب کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 250 وارڈوں میں سے 42 کو ایس سی کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ جس میں 50 فیصد نشستیں خواتین کے لیے مختص ہیں۔ 21 سیٹیں ایس سی خواتین کے لئے مختص کی گئی ہیں۔ جبکہ 104 نشستیں خواتین کے لیے مختص ہیں۔


انہوں نے کہا کہ یکم جنوری 2022 تک دہلی میں 1,46,73,847 ووٹر ہیں۔ پچھلی بار کی طرح ای وی ایم سے ووٹنگ ہوگی۔ مثالی ضابطہ اخلاق آج سے ہی نافذ ہو گیا ہے۔ رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک لاؤڈ اسپیکر پر پابندی ہوگی۔ امیدواروں کے اخراجات کو 5.75 لاکھ روپے سے بڑھا کر زیادہ سے زیادہ 8 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔

ریاستی الیکشن کمشنر ڈاکٹر وجے دیو نے اس سوال پر کہ یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ دہلی میں گجرات کے انتخابات کے ساتھ بلدیاتی انتخابات ہوں گے اور اب یہ قیاس آرائی درست ثابت ہوئیں۔ اس پر وجے دیو نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کرانے کی ذمہ داری مرکزی الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں ہے، جبکہ بلدیاتی انتخابات کی ذمہ داری ہمارے ہاتھ، ہم اپنی تیاریوں کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔