ممبئی: جبری وصولی کیس میں دو پولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت مسترد

شکایت کے مطابق، اس وقت کے پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ اور گوپال اور کورکے سمیت پانچ دیگر پولیس اہلکاروں نے دو شہریوں کے ساتھ مل کر ڈیولپر اگروال کو گرفتار نہ کرنے کے عوض ان سے رقم وصول کی تھی۔

عدالت، تصویر آئی اے این ایس
عدالت، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: ممبئی کی ایک سیشن عدالت نے جمعرات کو دو پولیس اہلکاروں، انسپکٹر نند کمار گوپال اور آشا کورکے کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ دونوں کو 8 نومبر کو جبری وصولی کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ گزشتہ ماہ عدالت سے ان کی ضمانت کی عرضی مسترد کئے جانے کے بعد دونوں نے سیشن کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

ایک ڈیولپر شیام سندر اگروال نے یہاں کے میرین ڈرائیو پولیس اسٹیشن میں دو پولیس انسپکٹرز کے خلاف شکایت درج کرائی تھی جس میں ان سے جبری وصولی کا الزام لگائے ہوئے شکایت درج کرائی گئی تھی۔ شکایت کے مطابق، اس وقت کے پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ اور گوپال اور کورکے سمیت پانچ دیگر پولیس اہلکاروں نے دو شہریوں کے ساتھ مل کر ڈیولپر اگروال کو گرفتار نہ کرنے کے عوض ان سے رقم وصول کی تھی۔


دونوں پولیس اہلکاروں کے خلاف خصوصی الزام میں شکایت کنندہ نے کہا تھا کہ انہوں نے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر 50 لاکھ روپے وصول کرنے کی کوشش کی تھی۔ دونوں نے ضمانت کی درخواستیں دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انسپکٹر گوپال کو خصوصی خدمات کے لیے صدر کے ایوارڈ سمیت مختلف ایوارڈز ملے ہیں، اور انھیں پھنسایا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ دلیل بھی دی تھی کہ شکایت کنندہ ہسٹری شیٹر ہے اور اس نے انہیں جھوٹا پھنسایا ہے۔ استغاثہ نے دونوں پولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت کی سختی سے مخالفت کی اور کہا کہ اگر ضمانت پر رہا کر دیا گیا تو دونوں کیس میں جاری تفتیش میں رکاوٹیں پیدا کر سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */