ممبئی: خلافت کمیٹی کا جلوس میلاد النبیؐ دو سال کے وقفہ کے بعد برآمد ہوگا، تشار گاندھی ہوں گے مہمان خصوصی

ممبئی میں امسال آل انڈیا خلافت کمیٹی کا جلوس میلاد النبیؐ دو سال کے وقفہ کے بعداتوار 9 اکتوبر کو تاریخی خلافت ہاؤس سے برآمد ہوگا

میلاد النبیؐ جلوس کی فائل تصویر
میلاد النبیؐ جلوس کی فائل تصویر
user

یو این آئی

ممبئی: عروس البلاد ممبئی میں امسال آل انڈیا خلافت کمیٹی کا جلوس میلاد النبیؐ دو سال کے وقفہ کے بعداتوار 9 اکتوبر کو تاریخی خلافت ہاؤس سے برآمد ہوگا۔ خلافت کمیٹی چئیرمین اور سنئیر صحافی سرفراز آرزو نے اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ تقریب میں اجمیر میں حضرت معین الدین چشتیؒ کے آستانہ کے سجادہ نشین واجد چشتی اور بابائے قوم مہاتما گاندھی کے پر پوتے تشار گاندھی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

آج یہاں ایک بیان میں خلافت کمیٹی چیئرمین سرفراز آرزو نے مزید مطلع کیا کہ میلاد النبیؐ کا جلوس اتوار کی دوپہر 2 بجے جنوب وسطی گیٹ سے برآمد ہوگا، انہوں نے کہا کہ کے جلوس جلوس کے ساتھ حضور کا نام وابستہ ہے، لہذا ہر وہ اقدام کیا جائے گا کہ اس پر آنچ نہ آئے اور کسی کو منفی تبصرہ کرنے کا موقع نہ ملے۔


انہوں نے کہا کہ جلوس ممبئی میں واقع خلافت ہاؤس سے دوپہر دو بجے روانہ ہوگا اور اس کے بعد بائیکلہ سے کالا پانی، مولانا ابوالکلام آزاد روڈ، مدنپورہ، ناگپاڑہ مرزا غالب چوک، ڈنکن روڈ دوٹانکی، مولانا شوکت روڈ، علامہ اقبال چوک، ابراہیم رحمت اللہ روڈ، بھنڈی بازار، محمدعلی روڈ، کرافورڈ مارکیٹ، حج ہاؤس سے ڈی این روڈ، عبدالرحمن اسٹریٹ اور جے جے روڈ سے مستان تالاب پر گزرتے ہوئے ختم ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔