ممبئی پریس کلب اوراردوجرنلسٹ ایسوسی ایشن نے صحافی محمد زبیر کی گرفتاری کی مذمت کی

اردوجرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سکریٹری اور روزنامہ ہندوستان کے مدیر سرفراز آرزو نے بھی سخت الفاظ میں گرفتاری کی مذمت کی ہے اور اسے آزادی صحافت پرحمہ قرار دیاہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی پریس کلب،اردوجرنلسٹ ایسوسی ایشن،سوشل گروپس، اردو پتر سنگھ اور دیگر صحافتی اور سوشل گروپوں نے صحافی اور حقائق کی جانچ کرنے والی ویب سائٹ آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی دہلی پولیس کی جانب سے 27 جون کو 2018 کے ٹویٹ کے لیے گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ زبیر نے نفرت انگیز تقریر اور زہریلی غلط معلومات کو بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس درمیان ممبئی پریس کلب کا مطالبہ ہے کہ زبیر کو فوری رہا کیا جائے۔ ہم وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی اس معاملے میں فوری مداخلت کی درخواست کرتے ہیں۔جبکہ اردوجرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سکریٹری اور روزنامہ ہندوستان کے مدیر سرفراز آرزو نے بھی سخت الفاظ میں گرفتاری کی مذمت کی ہے اور اسے آزادی صحافت پرحمہ قرار دیاہے۔


واضح رہے کہ زبیر کو تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 153 اے (مذہب، نسل، مقام پیدائش، زبان وغیرہ کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا) اور 295 اے (مذہبی جذبات کو مجروح کرنا) کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

آلٹ نیوز کے شریک بانی پرتیک سنہا نے الزام لگایا کہ زبیر کو ایک ایسے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے جس کے لیے پولیس نے کوئی نوٹس نہیں دیا تھا، جو کہ قانون کے تحت ان سیکشنز کے لیے لازمی ہے جن کے تحت اسے رکھا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔