ممبئی میں پندرہ دن بعد سورج کا  دیدار،97فیصد بارش ہونے کا دعویٰ

ممبئی میں زبردست بارشوں کے بعد آج صبح سورج کا دیدار ہوا جس کے بعد ممبئی کے  لوگوں نے راحت کی سانس لی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ممبئی میں اتوار کی صبح شہریوں نے تقریباً دوہفتے بعد سورج کے دیدار کیے ،لیکن دن بھر ابرآلود آسمان سورج بادلوں کے درمیان سے اپنے دیدار کراتا رہا ۔البتہ اس کی تپش میں نرمی رہی۔ان پندرہ دنوں میں اور آخری دونوں کی بارش کے ساتھ، شہر میں پہلے ہی سیزن کی اوسط 2,318 ملی میٹر بارش کا 97،فیصد کوٹہ پورا ہو چکا ہے، جو جمعہ اور سنیچر کی درمیانہ شب کو 2,247.5 ملی میٹر تک پہنچ گیا ہے۔

دفتر موسمیات کے مطابق صبح 8.30 بجے ختم ہونے والے 24 گھنٹے کے دورانیے میں،کلابہ آبزرویٹری میں 116 ملی میٹر اور سانتا کروز میں 119 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ شمالی مضافات جیسے دہیسر (237 ملی میٹر)، بوریولی (194 ملی میٹر)، وسائی (138 ملی میٹر)، تھانے (166 ملی میٹر) اور دہانو (224 ملی میٹر) میں بہت زیادہ بارش ہوئی ہے۔ تاہم، اچھی خبر جھیلوں کےعلاقوں سے آئی ہے، کیونکہ ہر جھیل میں 100 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی اور اس میں 70 فیصد سے زیادہ گنجائش موجود ہے۔


جمعہ کو بارش کی شدت، تاہم، گزشتہ چند دنوں کے مقابلے میں کم تھی، سنیچر کو شام 5.30 بجے ختم ہونے والے نو گھنٹوں میں بالترتیب صرف 8.8 ملی میٹر اور 19ایم ایم کی ہلکی بارش ریکارڈ کی تھی۔ موسم کے بیورو نے کہا کہ ہفتے، ممبئی میں بارش میں مزید کمی کی توقع ہے اور اتوار کو شہریوں نے سورج کے دیدار تقریباً دوہفتے میں کیے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔