ممبئی: معروف عالم دین حبیب اللہ خان کا انتقال

حبیب اللہ خان نے شہر کے مضافات دہیسر بوریولی میں لب شاہراہ ایک مسجد کی تعمیر کرائی، وہ دینی کاموں اور مساجدو مدارس کی تعمیر وترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے، آپ کا آبائی وطن مرغہواں، سدھارتھ نگر ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: ملت و جماعت کے ایک اہم رکن اور محسن، جماعتی ودینی اداروں کے مخلص اور مستقل معاون حبیب اللہ خان ( دہیسر، بوریولی) کا ایک طویل علالت کے بعد گزشتہ کل ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ جمعیت اہل حدیث کے معروف عالم اور صدر ممبئی یونٹ رابطہ ابنائے قدیم سنابل نئی دہلی نے وفات کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ موصوف پابند صوم وصلوة، دین پسند اور نیک طبعیت انسان تھے، آپ کافی خلیق وملنسار اور متواضع وخاکسار تھے کافی علماء نواز اور مہمان نواز تھے، پورے رمضان ملک بھر سے آنے والے سفراء و محصلین کے سحر و افطار اور رہائش کا بہترین بندوبست کرواتے تھے۔

حبیب اللہ خان نے شہر کے مضافات دہیسر بوریولی میں لب روڈ شاہراہ پر ایک مسجد کی تعمیر کرائی اور دینی کاموں اور مساجدو مدارس کی تعمیر وترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے، آپ کا آبائی وطن مرغہواں ( اٹوا، سدھارتھ نگر) ہے۔


مولانا عاطف سنابلی نے موصوف کی وفات کی اطلاع دیتے ہوئے برادران اسلام سے موصوف کے حق میں دعائے مغفرت کی پُرخلوص اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم جناب حبیب اللہ خان صاحب کی خدمات جلیلہ اوردینی وجماعتی کاوشوں کو ان کے لئے رفع درجات کا سبب اور بخشش ونجات کا سامان بنائے، ان کی تمام چھوٹی بڑی خطاؤں اور لغزشوں کودرگزر فرمائے، جنت الفردوس کا مکین بنائے، آپ کے لواحقین و متعلقین کو صبرجمیل کی توفیق دے.اسی طرح مولانا عاطف سنابلی نے ان کے صاحبزادگان جناب انعام اللہ خان، حسن خان اور جناب حفیظ اللہ خان سے اظہار تعزیت بھی کیا اور انہیں صبر ورضا کی تلقین فرمائی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔