ممبئی: یومِ عاشورہ جلوس کے پیش نظر حفاظتی انتطامات کے تئیں پولیس کمربستہ، شر پسندوں کے خلاف ہوگی سخت کارروائی

ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر کا کہنا ہے کہ شوشل میڈیا پر متنازع مشمولات کو شیئر کرنے اور حالات بگاڑنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر</p></div>

ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر

user

محی الدین التمش

ممبئی: ممبئی میں شیعہ برادری کی مختلف جماعتوں اور تنظیموں کے الحاق سے زینبیہ امام باڑہ بھنڈی بازار سے یوم عاشورہ کا تاریخی اور روایتی جلوس برآمد ہوتا ہے۔ اس جلوس میں ممبئی، مضافات اور بیرون شہر کے عقیدت مند لاکھوں کی تعداد میں شریک ہوتے ہیں اور غمِ حسین کو مناتے ہیں۔

ممبئی میں یومِ عاشورہ کے اس روایتی جلوس کے پیشِ نظر ممبئی پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مسلکی تصادم کے خدشہ کے اندیشہ کو دیکھتے ہوئے بھی پولیس الرٹ ہو گئی ہے۔ اگر کوئی بھی فرقہ پرست عناصر حالات خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے تو پولیس اس پر سخت کارروائی کرے گی۔


ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر کا کہنا ہے کہ شوشل میڈیا پر متنازع مشمولات کو شیئر کرنے اور حالات بگاڑنے والوں پر سخت نظر رکھی جائے گی اور ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مسلکی تصادم جیسے حالات پیدا کرنے والوں کو کسی بھی حال میں بخشا نہیں جائے گا۔ ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے یومِ عاشورہ کے جلوس کے پیشِ نظر اشتعال انگیز اور متنازع نعرہ بازی پر کارروائی سمیت کئی اہم احکامات جاری کیے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔