ممبئی: سابق اسسٹنٹ کمشنر شمشیر خان پٹھان کی ضمانت پر رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری

انہیں آج سخت حفاظتی انتظامات میں ممبئی کی مقامی سیوڑی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں تفتیشی افسر نے ان کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی اور کہا کہ ملزمین سے مزید پوچھ گچھ کرنی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: سبکدوش پولیس افسر و عوامی وکاس پارٹی نامی سیاسی پارٹی کے سربراہ شمشیر خان پٹھان کی آج یہاں شہری ترمیم قانون کے خلاف مسلم خواتین کی جانب سے ممبئی باغ میں جاری احتجاج کے دوران ایک خاتون کے ہتک عزت کے معاملے میں آج مقامی عدالت کی جانب سے ضمانت پر رہائی کے بعد مقامی ناگپاڑہ پولیس اسٹیشن نے انہیں تین برسوں پرانے ایک معاملے میں دوبارہ گرفتار کر لیا -
موصولہ اطلاعات کے مطابق سیوڑی عدالت نے شمشیر خان پٹھان اور مجلس اتحادالمسلمین کے ممبئی صدر اور سابق رکن اسمبلی فیاض احمد کو پندرہ ہزار نقد ادا کرنے کے بعد مشروط ضمانت پر رہا کیا تھا -

سیوڑی عدالت میں جیوں ہی ملزمین کو ضمانت دی گئی پورے ناگپاڑہ پولیس اسٹیشن کاغذی کارروائی کیلئے لایا گیا جہاں پر کاغذی کارروائی اور دیگر کارروائیوں کے بعد فیاض احمد کو تو رہا کر دیا گیا اور انہیں ایک پولیس کانسٹیبل بذریعہ پولیس جیپ سے ان کی رہائش گاہ چھوڑ کر آ گیا لیکن جیوں ہی شمشیر خان پٹھان کی کاغذی کارروائی مکمل ہوئی انہیں تین سالا پرانے ایک کیس میں گرفتار کر لیا گیا -


اطلاعات کے مطابق شمشیر خان پٹھان نے شہر کے ایک بلڈر کے خلاف شکلا جی اسٹریٹ کے چند مکینوں کے ہمراہ مل کر بلڈر کی جانب سے کی گئی بدعنوانیوں کے خلاف احتجاج کیا تھا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا - آج اسی مقدمہ کے تحت شمشیر خان پٹھان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے اور کل انہیں گڑی پاڑوا تہوار کے پیش نظر تعطیلی عدالت میں پیش کیا جائے گا -

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔