ممبئی ایئر پورٹ پر بم کی خبر سے افرا تفری، پولیس نے چپّے چپّے کی لی تلاشی

ممبئی پولیس کنٹرول روم کو یکے بعد دیگرے تین الگ الگ نمبروں سے آئے دھمکی بھرے فون آئے۔ تلاشی میں کچھ بھی مشتبہ ملنے کی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ (فائل)، ممبئی</p></div>

چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ (فائل)، ممبئی

user

قومی آواز بیورو

 ممبئی پولیس کنٹرول روم کو یکے بعد دیگرے تین الگ الگ نمبروں سے آئے دھمکی بھرے فون سے ہنگامہ مچ گیا۔ فون کرنے والے نے دعویٰ کیا کہ ممبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بم رکھا ہے اور کچھ ہی دیر میں زوردار دھماکہ ہونے والا ہے۔ اس کے بعد ایئر پورٹ میں موجود سیکوریٹی اہلکار مستعد ہو گئے اور پورے احاطے میں تلاشی مہم شروع کر دی۔ اس تلاشی میں کچھ بھی مشتبہ ملنے کی اطلاع نہیں ہے۔

ایک افسر نے بتایا کہ پولیس کو جمعہ کی دیر رات چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے (سی ایس ایم آئی اے) کے ٹرمینل 2 پر دھمکی بھرا فون آیا۔ اس دھمکی کے بعد پورے ہوائی اڈہ احاطے میں افرا تفری مچ گئی۔ ہوائی اڈہ انتظامیہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے تلاشی مہم شروع کر دی جو تین گھنٹے تک چلی۔ حالانکہ جانچ میں کچھ بھی مشتبہ نہیں ملا اور ممبئی پولیس کے کنٹرول روم میں آیا یہ فون کال فرضی ثابت ہوا۔ افسر نے بتایا کہ ایک اور کال بھی آیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ دھماکہ شام 6:15 بجے ہوگا۔ جانچ میں پتہ چلا کہ دونوں فون ایک ہی شخص نے کیے تھے۔ اس کے خلاف معاملہ درج کرکے آگے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔


ایک دیگر افسر نے بتایا کہ ریلوے پولیس کے کنٹرول روم کو بھی چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس پر دھماکہ ہونے کا دھمکی بھرا فون آیا تھا، حالانکہ بم ڈسپوزل دستے اور ڈاگ اسکواڈ کے ذریعہ گہری جانچ کے بعد یہ بھی ایک فرضی فون کال ثابت ہوا۔

ابتدائی جانچ میں سامنے آیا ہے کہ یہ دھمکی بھرے کال آسام اور مغربی بنگال سرحد کے پاس فعال موبائل نمبروں کا استعمال کرکے کیے گئے تھے۔ ممبئی کی آزاد میدان پولیس نے نامعلوم فون کرنے والے کے خلاف جانچ شروع کر دی ہے۔ فی الحال پولیس اس پورے معاملے کی گہرائی سے جانچ کر رہی ہے تاکہ دھمکی دینے والے شخص تک پہنچا جا سکے اور اس کے ارادوں کا پتہ لگایا جا سکے۔


یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب ممبئی میں ہوائی اڈے کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔ اس سے پہلے 19-17 جولائی کو نوی ممبئی پولیس کمشنر اور جوائنٹ کمشنر کے دفاتر میں کئی دھکی بھرے فون آئے تھے۔ ان میں ممبئی-احمد آباد کی اڑان میں بم ہونے اور ہوائی اڈے پر دھماکہ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ ان سبھی دھمکیوں کو جانچ کے بعد افواہ قرار دیا گیا اور پولیس نے نامعلوم لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔