ممبئی: ابو عاصم اعظمی کورونا مثبت پائے گئے
ان کی صحت گزشتہ چار دنوں سے بہتر نہیں تھی جس کے بعد جب انہوں نے کرونا کی جانچ کروائی تو وہ مثبت پائے گئے ہیں

ممبئی: مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر ور کن اسمبلی ابو عاصم اعظمی کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ ان کی صحت گزشتہ چار دنوں سے بہتر نہیں تھی جس کے بعد جب انہوں نے کرونا کی جانچ کروائی تو وہ مثبت پائے گئے ہیں۔ گزشتہ دو روز قبل انہیں بخار کی شکایت تھی طبیعت بھی بہتر نہیں تھی اس لئے وہ آرام کر رہے تھے اسی دوران انہوں نے ڈاکٹروں سے مشورہ کیا اور پھر کورونا اصولوں کے تحت خود کو علیحدہ کر لیا۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے ملک میں سے زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر میں اس عالمی وبا کا دائرہ لگاتار وسیع ہو رہا ہے اور عوامی خدمات میں مصروف رہنے والی ہستیاں بھی اس کی زد میں آ رہی ہیں۔
انہوں نے عوام پارٹی کارکنان اور ان کے احباب سے یہ اپیل کی ہے کہ گزشتہ 3 سے 4 دنوں میں کسی نے بھی ان سے ملاقات کی ہے تو وہ اپنی طبی جانچ کروائیں اور احتیاط برتیں کیونکہ میں کورونا مثبت پایا گیا ہوں ابوعاصم اعظمی نے گھر میں خود کو علیحدہ کر لیا ہے اور ان کا علاج بھی جاری ہے۔
انہیں کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف یا شکایت نہیں ہے اس لئے گھر پر ہی وہ آرام کر رہے ہیں۔ ابوعاصم اعظمی نے مسلمانوں سے دعا صحت کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ ’’وہ میری جلد از جلد صحتمندی کی دعا کریں تاکہ میں دوبارہ عوام کی خدمت کے لئے جلد حاضر ہو جاؤں۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔