بارہمولہ تصادم: ایک عدم شناخت جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے وانی گام بالا علاقے میں تصادم آرائی کے دوران ایک عدم شناخت جنگجو مارا گیا جبکہ تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے

کشمیر تصادم، فائل تصویر / آئی اے این ایس
کشمیر تصادم، فائل تصویر / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے وانی گام بالا علاقے میں تصادم آرائی کے دوران ایک عدم شناخت جنگجو مارا گیا جبکہ تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔ کشمیر زون پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں اپ ڈیٹ فراہم کرتے ہوئے کہا: ’بارہمولہ انکاؤنٹر: ایک جنگجو مارا گیا جبکہ تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے‘۔

قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ فوج اور پولیس نے ایک مشترکہ ٹیم نے ہفتے کی علی الصبح بارہمولہ کے وانی گام بالا علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوؤں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */