ملائم سنگھ کی چھوٹی بہو اپرنا یادو بی جے پی میں شامل

بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد اپرنا یادو نے کہا کہ میں ہمیشہ وزیر اعظم نریندر مودی سے متاثر رہی ہوں۔ میری سوچ میں ملک سب سے پہلے ہے۔ اب میں قوم کی ارادھنا کے لیے نکلی ہوں۔

اپرنا یادو، تصویر قومی آواز/ ویپن
اپرنا یادو، تصویر قومی آواز/ ویپن
user

یو این آئی

نئی دہلی: اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے سینئر ترین لیڈر ملائم سنگھ یادو کی چھوٹی بہو اپرنا یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کر لی۔ بدھ کو اپرنا یادو نے یہاں اتر پردیش بی جے پی یونٹ کے صدر سوتنتر دیو سنگھ اور ریاست کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ اس کے بعد انہوں نے پارٹی صدر جگت پرکاش نڈا اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے بھی ملاقات کی۔

بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد اپرنا یادو نے کہا کہ ’’میں ہمیشہ وزیر اعظم نریندر مودی سے متاثر رہی ہوں۔ میری سوچ میں ملک سب سے پہلے ہے۔ اب میں قوم کی ارادھنا کے لیے نکلی ہوں۔ میں بی جے پی کی دیگر تمام اسکیموں سے متاثر ہوئی ہوں جن میں سوچھ بھارت مشن، خواتین کے لیے سوالمبن جیون شامل ہیں۔ میں بی جے پی کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے مجھے پارٹی کا حصہ بننے کا موقع دیا۔


اس موقع پر اتر پردیش بی جے پی صدر نے اپرنا یادو کا پارٹی میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی کے دور حکومت میں غنڈہ گردی کو اتنی اہمیت دی گئی کہ ریاست میں کوئی بیٹی محفوظ نہیں رہی۔ اپرنا یادو نے شروع سے ہی محسوس کیا کہ آدتیہ ناتھ کی قیادت والی بی جے پی حکومت میں اچھی حکمرانی ہوئی ہے۔ موریہ نے کہا کہ اپرنا یادو کا نظریہ ہمیشہ بی جے پی سے متاثر رہا ہے جیسا کہ ان کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے۔ مودی اور آدتیہ ناتھ کی قیادت میں جو ترقی ہو رہی ہے اسے دیکھ کر بہت سے لوگ بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اور ایس پی صدر اکھلیش یادو اپنے خاندان اور پارٹی دونوں میں ناکام ہو چکے ہیں۔ وہ چیف منسٹر کے دور میں بھی ناکام رہے ہیں اور اب ایم پی کے طور پر بھی ناکام ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ملائم سنگھ یادو کی دوسری بیوی سادھنا گپتا ہیں۔ ان کے بیٹے پرتیک یادو کی شادی اپرنا یادو سے ہوئی ہے۔ اپرنا یادو نے 2017 کا اسمبلی الیکشن لکھنؤ کینٹ سے لڑا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    /* */