ملائم سنگھ یادو کی حالت بدستور تشویش ناک، میدانتا گڑگاؤں میں زیر علاج، لکھنؤ-دہلی کے ڈاکٹروں سے لی جا رہی صلاح

سماجوادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو کی حالت بدستور تشویشناک ہے، وہ میدانتا گڑگاؤں کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں اور انہیں وینٹی لیٹر سپورٹ پر رکھا گیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

گڑگاؤں / لکھنؤ: سماجوادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو کی حالت بدستور تشویشناک ہے، وہ میدانتا گڑگاؤں کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں اور انہیں وینٹی لیٹر سپورٹ پر رکھا گیا ہے۔ ان کے بہتر علاج کے لیے دہلی ایمس اور لکھنؤ کے ماہرین سے بھی صلاح لی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ ایس پی سرپرست ملائم سنگھ کی صحت گزشتہ کئی مہینوں سے خراب ہے لیکن اتوار کو ان کی حالت مزید نازک ہو گئی تھی۔ ایسے میں میدانتا اسپتال کے ڈاکٹروں نے انہیں آئی سی یو میں شفٹ کر دیا۔ دریں اثنا، کافی کوششوں کے باوجود نا کی صحت نازک بنی ہوئی ہے۔


ویب پورٹل ’نیوز 18 ہندی‘ نے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ ملائم سنگھ یادو کی نازک حالت کے پیش نظر پہلے لکھنؤ کے ڈاکٹروں کو طلب کیا گیا، جو پہلے ان کا علاج علاج کر رہے تھے اور اس کے بعد ایمس دہلی کے ماہرین کو بھی گڑگاؤں کے میدانتا طلب کیا گیا۔ تمام ڈاکٹروں نے گڑگاؤں کے ماہرین کے ساتھ غوروغوض کیا۔ اس دوران پہلے سے ملائم سنگھ کا علاج کر رہے ڈاکٹروں نے ان کی میڈیکل ہسٹری کا اشتراک کیا کہ انہیں کن پریشانیوں کا سامنا کرنا ہے اور خطرہ کس طرح بڑھ جاتا ہے۔ میدانتا کے ڈاکٹروں نے مشاورت کے بعد علاج کے لئے نئی سمت طے کی۔

گزشتہ روز ایس پی مہاراشٹر کے لیڈر ابو عاصم اعظمی بھی میدانتا گڑگاؤں پہنچے اور منگل کی رات انہوں نے ملائم سنگھ یادو کی صحت کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ انہوں نے کہا ’’نیتا جی کی حالت مستحکم ہے لیکن وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ایسے میں کسی بھی چیز کی وضاحت کرنا قبل از وقت ہے، اس لیے لوگوں کو دعا کرنی چاہیے۔ نیتا جی کو چھوٹے سے چھوٹے کارکنوں سے بھی بہت پیار ہے۔ اس لیے انہیں دیکھنے کے لیے بھیڑ جمع ہو رہی ہے۔ وہ جلد صحت یاب ہو کر پارٹی کی رہنمائی کریں گے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */