لکھنؤ: جن آکروش ریلی میں شیوپال کوملا ملائم سنگھ کا ساتھ

شیوپال یادو نے کہا کہ ہم تو نیتا جی کے ساتھ ایس پی میں ہی رہنا چاہتے تھے۔ وزیر اعلی کیا وزیرکے عہدے کا بھی سوال نہیں کیا تھا۔ نیتاجی نے جو حکم دیا اس کی اتباع کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: : سیاسی میدان کے ماہر اور تجربہ کار کھلاڑی سماجوادی پارٹی(ایس پی) فاونڈر ملائم سنگھ یادو’نیتا جی‘ سیاسی ماہرین کے لئے نابوجھ پانے والی پہیلی بن چکے ہیں۔ اتوار کو اپنے چھوٹے بھائی اور پرگتی شیل سماجوادی پارٹی(لوہیا) کے فاونڈر شیوپال سنگھ کی جن آکروش ریلی میں شرکت کر کے نا صرف انہوں نے پرگتی شیل پارٹی کے حامیوں میں جوش بھر دیا بلکہ مخالفین خاص کر بی جے پی کو یادو خاندان سے آگاہ رہنے کا اشارہ بھی دے دیا۔

شیوپال کےحامیوں اورپرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے کارکنوں سے بھرے رما بائی امبیڈکرمیدان پر ملائم سنگھ کے پہنچنے پر شیوپال حامی جوش سے بھر گئے۔ شیوپال بڑے بھائی کا ہاتھ پکڑ کر احترام کےساتھ اسٹیج پر لے گئے۔

بی جے پی حکومت کی پالیسوں کے خلاف بلائی گئی ریلی میں شیوپال نے بھری ریلی میں علیحدہ پارٹی کی تشکیل پر صفائی دیتے ہوئے کہا کہ ’’ ہم تو نیتا جی کے ساتھ ایس پی میں ہی رہنا چاہتے تھے۔ وزیر اعلی کیا وزیرکے عہدے کا بھی سوال نہیں کیا تھا۔ نیتاجی نے جو حکم دیا تھا اس کی اتباع کی۔ رجت جینتی پر ہم نے صرف احترام مانگا تھا۔ اس کے علاوہ کچھ نہیں مانگا تھا۔ ہم نے بھی کوشش کی، نیتا جی نے بھی کوشش کی، چغل خوروں کی وجہ سے جن کے پاس کوئی عوامی حمایت نہیں تھی ان کے کہنے پر سب ہوا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ نیتا جی جانتے ہیں کہ ہم نے ان سے پوچھ کر مورچہ بنایا تھا۔ اس بارے میں بھگوتی سنگھ، رام سیوک یادو اور رام نریش یادو گواہ ہیں کہ میں نے آپ سے پوچھا تھا۔ دوبارہ بھی آپ سے پوچھا تب پارٹی بنائی۔

قابل ذکر ہے کہ بڑے بھائی اور ایس پی کے فاونڈر ملائم سنگھ یادو کو اپنے ساتھ جوڑنے کی کوشش کررہے شیوپال نے یوم پیدائش کی تقریب میں ملائم سنگھ کے شرکت نہ کرنے سے مایوس ہوکر کہا تھا کہ اب کوئی ان کا ساتھ دے یا نہ دے، فرق نہیں پڑتا۔ ملائم کے ساتھ دینے سے ہچکانے کے سوال پر کہا تھا’’ کون ہمارے ساتھ ہے، کون ہمارے ساتھ نہیں ہے، اس کی مجھے کوئی پرواہ نہیں ہے‘‘۔

جن آکروش ریلی میں ملائم کے شرکت کرنے کے سوال پر شیوپال نے صحافیوں سے کہا تھا کہ اب ہمارے سامنے ملک اور سماج کے بہت سے مسائل ہیں اور انہیں مسائل کی وجہ سے ہم نے جن آکروش ریلی کا انعقاد کیا ہے۔ اس سے قبل گذشتہ مہینے ملائم نے اپنے یوم پیدائش پر شیوپال کو مایوس کیا تھا جب ان کے برتھ ڈے پارٹی کو یادگار بنانے کے لئے شیوپال نے سیفئی میں شاندار انتظام کیا تھا لیکن ملائم وہاں نہیں گئے تھے حالانکہ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو اپنے پورے کنبہ کے ساتھ اپنے والد کو یوم پیدائش کی مبارک باد دینے ان کے گھر پہنچے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔